امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد چھٹی بار ویٹو کردی


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق چھٹی بار امریکا نے فلسطین میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد کو ناکام بنایا جبکہ 15 رکنی کونسل کے 14 ارکان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد میں غزہ میں فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے ساتھ ساتھ حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں کے زیرِ حراست یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی ترسیل پر لگائی گئی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل رکن ممالک بشمول پاکستان، پانامہ، الجزائر، ڈنمارک، جمہوریہ کوریا، سلوانیہ، صومالیہ، گیانا، سیرالیون اور یونان نے پیش کی تھی۔ امریکی ویٹو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران سنگین تر ہو چکا ہے اور قحط کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ برطانیہ کی مستقل نمائندہ باربرا ووڈورڈ نے کہا کہ ان کا ملک انسانی بحران سے نمٹنے، یرغمالیوں کی واپسی اور تنازع کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات چاہتا ہے اسی لیے برطانیہ نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ ڈنمارک کی سفیر کرسٹینا مارکوس لاسی نے ووٹنگ سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قحط کا اعلان شاید نہ ہوا ہو لیکن تصدیق ضرور ہو چکی ہے۔ اسرائیلی کارروائیوں نے عام شہریوں کی مشکلات ناقابل برداشت بنا دی ہیں اور ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

روس اور انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی وارننگ جاری

امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد چھٹی بار ویٹو کردی

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو انڈیا کے لیے ’بڑا دھچکا‘ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

تین ہزار سال قدیم سونے کے برسلیٹ کی چوری اور ہزاروں ڈالر میں فروخت: ’فرعون دور کا خزانہ ہمیشہ کے لیے گُم ہو گیا‘

تارکین وطن کو روکنے کے لیے ضرورت پڑی تو فوج استعمال کریں، ٹرمپ کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ

افغانستان میں بگرام ایئربیس کا کنٹرول واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم سٹارمر کے ’تاریخی‘ ٹیکنالوجی میں شراکت کے معاہدے پر دستخط

دماغ کو کھانے والا امیبا، انڈین ریاست کیرالہ میں مہلک بیماری کے کیسز میں اچانک اضافہ

غاصبانہ منطق اور غنڈہ گردی پر مبنی اقدامات کی مخالفت کی جائے، چینی وزیر دفاع

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں کیا معنی رکھتا ہے؟

’الجزائر یا شام بھیج دیں،‘ امریکی عدالت کا فلسطین نواز محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم

ہمیشہ اور ابد تک ایک ساتھ، سعودی وزیر دفاع کا پیغام

قاہرہ: مصر کے میوزیم سے فرعون کا 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب

پیرس کا میوزیم چوروں کے نشانے پر، 7 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا کیسے چوری کر لیا گیا؟

ہرات، ایران افغان سرحد پر مہاجرین کی عارضی قیام گاہ کی تعمیر جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی