روس اور انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی وارننگ جاری


روس کے کامچٹکا ریجن اور انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا زلزلے سے لرز اٹھے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق روس کے مشرقی علاقے کامچٹکا میں رات گئے 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔یہ زلزلہ 30 جولائی کو آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کا آفٹر شاک قرار دیا جا رہا ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے الاسکا کے الیوٹین جزائر کے لیے سونامی ایڈوائزری بھی جاری کی گئی جو بعد ازاں خطرہ ٹل جانے پر واپس لے لی گئی تاہم روس کے ساحلی علاقوں میں الرٹ برقرار ہے اور عوام کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں رات گئے 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز نبائر شہر سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے ایئرپورٹ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے سرکاری دفتر کی چھت گرگئی، ایک پل کو بھی نقصان پہنچا جبکہ بجلی اور ٹیلی کام نیٹ ورک متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق اب تک 50 آفٹر شاکس محسوس کیے جاچکے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

روس اور انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی وارننگ جاری

امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد چھٹی بار ویٹو کردی

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو انڈیا کے لیے ’بڑا دھچکا‘ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

تین ہزار سال قدیم سونے کے برسلیٹ کی چوری اور ہزاروں ڈالر میں فروخت: ’فرعون دور کا خزانہ ہمیشہ کے لیے گُم ہو گیا‘

تارکین وطن کو روکنے کے لیے ضرورت پڑی تو فوج استعمال کریں، ٹرمپ کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ

افغانستان میں بگرام ایئربیس کا کنٹرول واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم سٹارمر کے ’تاریخی‘ ٹیکنالوجی میں شراکت کے معاہدے پر دستخط

دماغ کو کھانے والا امیبا، انڈین ریاست کیرالہ میں مہلک بیماری کے کیسز میں اچانک اضافہ

غاصبانہ منطق اور غنڈہ گردی پر مبنی اقدامات کی مخالفت کی جائے، چینی وزیر دفاع

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں کیا معنی رکھتا ہے؟

’الجزائر یا شام بھیج دیں،‘ امریکی عدالت کا فلسطین نواز محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم

ہمیشہ اور ابد تک ایک ساتھ، سعودی وزیر دفاع کا پیغام

قاہرہ: مصر کے میوزیم سے فرعون کا 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب

پیرس کا میوزیم چوروں کے نشانے پر، 7 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا کیسے چوری کر لیا گیا؟

ہرات، ایران افغان سرحد پر مہاجرین کی عارضی قیام گاہ کی تعمیر جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی