غزہ کی حمایت میں دنیا متحد، نیتن یاہو کا خالی نشستوں سے خطاب


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خطاب کو عالمی سطح پر شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اسمبلی ہال کی نشستیں خالی رہ گئیں جب متعدد ممالک کے وفود نے ان کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان، ایران سمیت کئی مسلم اور غیر مسلم ممالک کے نمائندے نیتن یاہو کے ڈائس پر آنے کے ساتھ ہی اجلاس سے باہر نکل گئے۔ جنرل اسمبلی کے منتظم بار بار "آرڈر، آرڈر" پکارتے رہے لیکن ہال دیکھتے ہی دیکھتے تقریباً خالی ہوگیا اور نیتن یاہو چند افراد کے سامنے تقریر کرتے رہ گئے۔ دوسری جانب نیویارک میں بھی بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے۔ ہاتھوں میں غزہ کے بچوں کی تصاویر، فلسطینی پرچم اور بینرز اُٹھائے مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور غزہ کی آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ "غزہ کو آزاد کرو" اور "غزہ کے عوام کو زندہ رہنے دو" جیسے نعرے گونجتے رہے۔ مظاہرین نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے اور نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ Hundreds of pro-Palestine protesters gathered outside the UNGA in New York to condemn the arrival of Israel’s PM Netanyahu as he addressed the world amid ongoing anger over the genocide in Gaza. pic.twitter.com/LW6h5onEcW— 5Pillars (@5Pillarsuk) September 26, 2025 اسی دوران نیتن یاہو کے قیام کے ہوٹل کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اسرائیلی شہریوں نے یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیا جبکہ دیگر ممالک کے شہری فلسطینی پرچم اُٹھائے مظاہرین کے ساتھ شریک ہوگئے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق نیتن یاہو کو خالی ہال میں تقریر کرنا دراصل عالمی سطح پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی تنہائی اور مخالفت کا واضح اشارہ ہے۔ امریکی اور یورپی ذرائع ابلاغ نے بھی اس منظر کو سیاسی ناکامی اور عالمی بائیکاٹ کی علامت قرار دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اگر حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا، نیتن یاہو کی دھمکی

وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے: ٹرمپ

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

غزہ کے مظلوموں کی امید، فلوٹیلا چار دن میں پہنچے گا

یو اے ای ویزہ قوانین میں تبدیلیاں، کون کون سے نئے ویزہ متعارف ہوئے؟

اسرائیل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے: صدر ٹرمپ

’برائی‘ کو روکنے کے لیے طالبان انتظامیہ نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی

ٹونی بلیئر کی قیادت میں غزہ اتھارٹی کا منصوبہ فلسطینیوں کی تنقید کی زد میں

انڈین سرحد سے ملحقہ چٹاگانگ میں ’غیرملکی‘ ہتھیار تشدد کو ہوا دے رہے ہیں: بنگلہ دیش

امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے مذاکرات میں ’کچھ خاص‘ ہونے کا اشارہ

موساد کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، ایران نے اہم جاسوس کو پھانسی دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی