
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہ کہا عرب اور مسلم رہنماؤں نے ان کے عزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور انڈونیشیا کے صدور میرے ساتھ ہیں۔’وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے بھی امن معاہدے کی حمایت کی ہے۔‘صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل شروع ہی سے ہمارے ساتھ ہیں۔’انہوں نے تھوڑی دیر پہلے بیان جاری کیا ہے کہ وہ اس منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔‘قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن ناگزیر ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے اس 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ صدر ٹرمپ پوری طرح تیار ہیں کہ اس نہایت اہم اور فوری معاملے کو حقیقت بنانے کے لیے جس حد تک ضروری ہو ہرممکن تعاون فراہم کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی قیادت اور خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے اس جنگ کے خاتمے کے لئے ادا کیے گئے کلیدی کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے دو ریاستی تجویز پر عمل درآمد ضروری ہے۔