اسرائیل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے: صدر ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ان کی غزہ امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے، جس کے تحت  غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے گی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ منصوبہ، جسے ٹرمپ نے کئی عرب رہنماؤں کے ساتھ بھی شیئر کیا تھا، واشنگٹن میں نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد جاری کیا گیا۔صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نیتن یاہو نے اس منصوبے سے اتفاق کر لیا ہے، جس میں پہلے فوری جنگ بندی، اس کے بعد حماس کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیلی افواج کے انخلا کی شقیں شامل ہیں۔اگرچہ حماس نے تاحال اس منصوبے پر رضامندی ظاہر نہیں کی، لیکن ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ عسکریت پسند گروپ اس منصوبے کی حمایت کرے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’تمام فریقین کی منظوری حاصل ہونا ’انتہائی قریب‘ ہے۔‘20  نکاتی منصوبے میں کہا گیا ہے کہ اگر دونوں فریقین معاہدہ کر لیں، تو جنگ فوراً ختم ہو جائے گی اور اسرائیلی انخلا حماس کے قبضے میں موجود آخری یرغمالی کی رہائی کے ساتھ مشروط ہوگا۔ اس ابتدائی مرحلے کے دوران مکمل جنگ بندی ہو گی۔قبل ازیں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے پیر کے روز ایک ٹیلی فونک گفتگو میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی حملے پر قطر کے امیر سے اظہار افسوس کیا تھا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق  یہ گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو اور امیرِ قطر کے درمیان سہ  فریقی کال کے دوران ہوئی جس کی وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق، نیتن یاہو نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اسرائیل مستقبل میں ایسا حملہ دوبارہ نہیں کرے گا۔صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اقوامِ متحدہ میں کئی اہم عرب رہنماؤں سے ملاقات کی تھی، اور اتوار کے روز سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ’سب پہلی بار کسی خاص چیز کے لیے متفق ہیں۔‘وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے پیر کے روز فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ’ایک اچھے اور متوازن معاہدے کے لیے دونوں فریقین کو کچھ نہ کچھ قربانی دینا ہوگی، اور ممکن ہے کہ وہ تھوڑے ناخوش ہو کر میز سے اٹھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اگر حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا، نیتن یاہو کی دھمکی

وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے: ٹرمپ

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

غزہ کے مظلوموں کی امید، فلوٹیلا چار دن میں پہنچے گا

یو اے ای ویزہ قوانین میں تبدیلیاں، کون کون سے نئے ویزہ متعارف ہوئے؟

اسرائیل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے: صدر ٹرمپ

’برائی‘ کو روکنے کے لیے طالبان انتظامیہ نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی

ٹونی بلیئر کی قیادت میں غزہ اتھارٹی کا منصوبہ فلسطینیوں کی تنقید کی زد میں

انڈین سرحد سے ملحقہ چٹاگانگ میں ’غیرملکی‘ ہتھیار تشدد کو ہوا دے رہے ہیں: بنگلہ دیش

امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے مذاکرات میں ’کچھ خاص‘ ہونے کا اشارہ

موساد کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، ایران نے اہم جاسوس کو پھانسی دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی