’برائی‘ کو روکنے کے لیے طالبان انتظامیہ نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی


طالبان حکام نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے رابطوں کی بندش کا نفاذ کیا ہے۔ چند ہفتے قبل کابل انتظامیہ نے ’برائی‘ کو روکنے کے لیے فائبر آپٹک کنیکشن منقطع کرنا شروع کیے تھے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کو انٹرنیٹ کی عالمی سطح پر مانیٹرنگ کرنے والے نیٹ بلاکس کے مطابق کنیکٹیویٹی اپنی عام سطح کے ایک فیصد سے بھی کم پر کام کر رہی تھی جس کو مکمل بلیک آؤٹ قرار دیا جاتا ہے۔انٹرنیٹ بند کیے جانے سے چند منٹ قبل ایک سرکاری عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ شٹ ڈاؤن تا حکم ثانی رہے گا۔عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’انٹرنیٹ بند ہونے والا ہے، یہ آج رات آہستہ آہستہ ہو جائے گا، ٹیلی کمیونیکیشن کے آٹھ سے نو ہزار ٹاورز ہیں جو بند ہو جائیں گے۔‘ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ’رابطوں کا کوئی دوسرا ذریعہ یا نظام نہیں ہے تو بینکنگ سیکٹر، کسٹمز سمیت ملک بھر میں سب کچھ متاثر ہوگا۔‘اے ایف پی کے مطابق اُس کا دارالحکومت کابل میں اپنے دفتر سے مقامی وقت شام 5:45 کے قریب رابطہ منقطع ہو گیا۔افغانستان کے طالبان حکام نے اس ماہ کے شروع میں کنیکٹیویٹی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جس سے کئی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا۔ٹیلی فون خدمات اکثر انٹرنیٹ پر روٹ کی جاتی ہیں جہاں ایک ہی فائبر لائن سے اس کا اشتراک کیا جاتا ہے خاص طور پر محدود ٹیلی کام انفراسٹرکچر والے ممالک میں بھی یہ طریقہ کار ہے۔سائبر سکیوریٹی اور انٹرنیٹ گورننس پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے کہا کہ ’ملک بھر میں ٹیلی کام کا بلیک آؤٹ اب نافذ العمل ہے، اور یہ ’سروس کے جان بوجھ کر منقطع کیے جانے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔‘اے ایف پی کے مطابق اُس کا دارالحکومت کابل میں اپنے دفتر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ فائل فوٹو: اے ایف پینیٹ بلاکس کا کہنا تھا کہ ’ممکنہ طور پر فون سروس کو دستیاب رکھتے ہوئے انٹرنیٹ تک رسائی کو منقطع کرنے کی آزمائش یا تجربے کے دوران خرابی ہو سکتی ہے۔‘گزشتہ ہفتوں کے دوران انٹرنیٹ رابطوں میں مشکلات رہیں اور کہیں یہ سست یا وقفے وقفے سے کنیکٹ ہوتا رہا۔16 ستمبر کو بلخ کے صوبائی ترجمان عطا اللہ زید نے بتایا تھا کہ طالبان رہنما کے حکم پر شمالی صوبے میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ’یہ اقدام برائی کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا تھا اور کنیکٹیویٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر میں متبادل آپشنز رکھے جائیں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اگر حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا، نیتن یاہو کی دھمکی

وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے: ٹرمپ

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

غزہ کے مظلوموں کی امید، فلوٹیلا چار دن میں پہنچے گا

یو اے ای ویزہ قوانین میں تبدیلیاں، کون کون سے نئے ویزہ متعارف ہوئے؟

اسرائیل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے: صدر ٹرمپ

’برائی‘ کو روکنے کے لیے طالبان انتظامیہ نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی

ٹونی بلیئر کی قیادت میں غزہ اتھارٹی کا منصوبہ فلسطینیوں کی تنقید کی زد میں

انڈین سرحد سے ملحقہ چٹاگانگ میں ’غیرملکی‘ ہتھیار تشدد کو ہوا دے رہے ہیں: بنگلہ دیش

امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے مذاکرات میں ’کچھ خاص‘ ہونے کا اشارہ

موساد کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، ایران نے اہم جاسوس کو پھانسی دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی