امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے مذاکرات میں ’کچھ خاص‘ ہونے کا اشارہ


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے بحران میں کسی بڑی پیش رفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کچھ خاص ہو رہا ہے اور اس کے لیے سب آن بورڈ ہیں۔‘خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم سے پیر کو ہونے والی ملاقات سے قبل کی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ہمارے پاس مشرق وسطیٰ میں عظمت کا ایک حقیقی موقع ہے۔ کچھ خاص کے لیے سب کو ساتھ لیا ہے، یہ پہلی بار ہے۔ ہم اس کو کر دکھائیں گے۔‘اس سے قبل جمعے کو صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’میرے خیال میں غزہ پر ہمارے پاس ایک معاہدہ ہے۔‘اُسی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کو بلاک کرنے کا عزم ظاہر کیا اور حماس کے خاتمے کا کام مکمل کرنے کا عہد بھی کیا۔اسرائیلی وزیراعظم نے یہ خطاب برطانیہ، فرانس اور دیگر مغربی ملکوں کی جانب سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے چند دن بعد کیا۔نیتن یاہو پیر کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر اب تک کے بدترین حملہ کیا تھا جس میں 1219 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارے جانے والوں جن زیادہ تر عام شہری تھے۔اسرائیل اس کو اپنے ملک کی تاریخ کے سب سے خطرناک دنوں میں سے ایک قرار دیتا ہے۔اس حملے کے دوران فلسطینی عسکریت پسندوں نے 251 افراد کو یرغمال بھی بنایا جن میں سے 47 تاحال غزہ میں ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق 25 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔حماس کے زیرانتظام علاقے میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جارحیت سے غزہ میں 65 ہزار 549 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری بھی ہیں۔ان اعداد شمار کو اقوام متحدہ قابل اعتماد سمجھتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اگر حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا، نیتن یاہو کی دھمکی

وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے: ٹرمپ

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

غزہ کے مظلوموں کی امید، فلوٹیلا چار دن میں پہنچے گا

یو اے ای ویزہ قوانین میں تبدیلیاں، کون کون سے نئے ویزہ متعارف ہوئے؟

اسرائیل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے: صدر ٹرمپ

’برائی‘ کو روکنے کے لیے طالبان انتظامیہ نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی

ٹونی بلیئر کی قیادت میں غزہ اتھارٹی کا منصوبہ فلسطینیوں کی تنقید کی زد میں

انڈین سرحد سے ملحقہ چٹاگانگ میں ’غیرملکی‘ ہتھیار تشدد کو ہوا دے رہے ہیں: بنگلہ دیش

امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے مذاکرات میں ’کچھ خاص‘ ہونے کا اشارہ

موساد کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، ایران نے اہم جاسوس کو پھانسی دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی