غزہ کے مظلوموں کی امید، فلوٹیلا چار دن میں پہنچے گا


غزہ کے محصور عوام کے لیے انسانی امداد لے کر جانے والا غیر ملکی امدادی قافلہ گلوبل صمود فلوٹیلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چار روز میں غزہ پہنچ جائے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تنظیم کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود ان کے مشن میں کسی بڑی تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ فلوٹیلا میں شامل 47 جہاز غزہ کی جانب روانہ ہیں جن کا مقصد اسرائیلی محاصرہ توڑ کر محصور فلسطینیوں کو فوری انسانی امداد فراہم کرنا ہے۔ دوسری جانب امریکی اپوزیشن سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے فلوٹیلا کو تحفظ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے چار سینیٹرز ایڈ مارکی، ایلزبتھ وارن، کرس وان ہولن اور جیف مرکلی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا اس وقت بحیرہ روم میں موجود ہے اور اسے ڈرون حملوں اور دیگر دشمنانہ اقدامات کا سامنا ہے۔ سینیٹرز نے زور دیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کو پرامن امدادی قافلے کے خلاف کسی بھی قسم کی طاقت کے استعمال سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے تحت فلوٹیلا پر موجود افراد کو مکمل تحفظ حاصل ہے لہٰذا امریکی حکومت کو ان کی حفاظت یقینی بنانی چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اگر حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا، نیتن یاہو کی دھمکی

’دولت کی دیوی‘: چینی خاتون نے فراڈ کے ذریعے اربوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی کیسے حاصل کی اور ان کی گرفتاری کیسے عمل میں آئی؟

وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے: ٹرمپ

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

غزہ کے مظلوموں کی امید، فلوٹیلا چار دن میں پہنچے گا

یو اے ای ویزہ قوانین میں تبدیلیاں، کون کون سے نئے ویزہ متعارف ہوئے؟

اسرائیل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے: صدر ٹرمپ

’برائی‘ کو روکنے کے لیے طالبان انتظامیہ نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی

ٹونی بلیئر کی قیادت میں غزہ اتھارٹی کا منصوبہ فلسطینیوں کی تنقید کی زد میں

انڈین سرحد سے ملحقہ چٹاگانگ میں ’غیرملکی‘ ہتھیار تشدد کو ہوا دے رہے ہیں: بنگلہ دیش

امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے مذاکرات میں ’کچھ خاص‘ ہونے کا اشارہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی