تجارتی معاہدے میں پیش رفت کے لیے روس سے تیل کی خریداری روکے، امریکہ کا انڈیا کو پیغام


امریکی تجارتی مذاکرات کاروں نے اپنے انڈین ہم منصوبوں کو بتایا ہے کہ کہ ٹیرف میں کمی اور تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری ہے کہ انڈیا روس سے تیل خریدنا بند کرے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ’اگرچہ تجارتی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں تاہم انڈیا کو امریکی تحفظات دور کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ کو مارکیٹ تک رسائی، تجارتی خسارہ اور روسی تیل کی خریداری پر تحفظات ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انڈیا، یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ روسی تیل خریدنا بند کرے تاکہ ماسکو کی آمدنی کم کی جا سکے اور یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی آئے۔ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے پالیسی اہداف حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی حکمتِ عملی اپنائی ہے جس کی ایک مثال انڈیا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو روسی تیل کی خریداری پر پابندیوں سے مشروط کرنا ہے۔صدر ٹرمپ یوکرین میں جاری روس کی جنگ کے خاتمے میں سُست پیش رفت پر بڑھتی ہوئی مایوسی کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی اس جنگ کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ کو انڈیا سے مارکیٹ تک رسائی، تجارتی خسارہ اور روسی تیل کی خریداری پر تحفظات ہیں (فوٹو: اے ایف پی)اسی دباؤ کی پالیسی کے تحت امریکہ نے انڈیا سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا تاکہ نئی دہلی کو روس سے خام تیل کی خریداری روکنے پر مجبور کیا جا سکے۔انڈین اشیاء پر مجموعی طور پر 50 فیصد تک ٹیرف لاگو ہو چکے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات متاثر ہو رہے ہیں۔تاہم، صدر ٹرمپ نے چین پر ایسے کسی اضافی ٹیرف کا اطلاق نہیں کیا حالانکہ چین بھی روسی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ واشنگٹن بیجنگ کے ساتھ ’تجارتی جنگ بندی‘ کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ انڈیا کی جانب سے روسی تیل کی خریداری سے ماسکو کو یوکرین میں جنگ کے لیے مالی معاونت فراہم ہوتی ہے۔تجارتی مذاکرات میں بڑی رکاوٹیں آنے کے بعد امریکی تجارتی مذاکرات کاروں کا 25 سے 29 اگست تک نئی دہلی کا پہلے سے شیڈول دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اگر حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا، نیتن یاہو کی دھمکی

وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے: ٹرمپ

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

غزہ کے مظلوموں کی امید، فلوٹیلا چار دن میں پہنچے گا

یو اے ای ویزہ قوانین میں تبدیلیاں، کون کون سے نئے ویزہ متعارف ہوئے؟

اسرائیل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے: صدر ٹرمپ

’برائی‘ کو روکنے کے لیے طالبان انتظامیہ نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی

ٹونی بلیئر کی قیادت میں غزہ اتھارٹی کا منصوبہ فلسطینیوں کی تنقید کی زد میں

انڈین سرحد سے ملحقہ چٹاگانگ میں ’غیرملکی‘ ہتھیار تشدد کو ہوا دے رہے ہیں: بنگلہ دیش

امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے مذاکرات میں ’کچھ خاص‘ ہونے کا اشارہ

موساد کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، ایران نے اہم جاسوس کو پھانسی دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی