’اشتعال انگیز اقدامات‘ پر امریکہ کا کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کرنے کا اعلان


امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو کا ویزا منسوخ کرے گا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کولمبیا کے صدر نے نیو یارک میں فلسطین کے حامی مظاہرین کے سڑک پر احتجاج میں شرکت کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کولمبین صدر کا مظاہرین سے خطاب ’اشتعال انگیز اقدامات‘ جیسا تھا۔امریکہ کی جانب سے صدر پیٹرو پر الزام اُس وقت سامنے آیا جب وہ اپنے ملک واپس پہنچے۔صدر پیٹرو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک میں تھے۔ اجلاس سے خطاب میں انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کیریبین خطے کے سمندر میں کشتیوں پر امریکی حملوں کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے اُن کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔امریکہ کے مطابق جن کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا اُن کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کی جاتی ہے۔کولمبیا کے صدر نے سوشل میڈیا پر جمعے کو ایک بڑے ہجوم سے میگا فون کے ذریعے اپنے خطاب کی ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے ’اقوام عالم‘ سے مطالبہ کیا کہ وہ ’امریکہ سے بڑی‘ فوج بنانے کے لیے اپنی افواج میں سے حصہ ڈالیں۔صدر پیٹرو نے مظاہرین سے خطاب میں مزید کہا کہ ’اسی وجہ سے میں یہاں نیو یارک سے، امریکی فوج کے سپاہیوں سے کہتا ہوں کہ اپنی بندوقوں کا رُخ انسانیت کی جانب مت کریں۔ ٹرمپ کے احکامات کو ٹھکرا دیں، اور انسانیت کا حکم مانیں۔‘کولمبیا کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکہ پر شدید تنقید کی۔ فوٹو: اے ایف پیامریکی محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ صدر پیٹرو نے ’نیو یارک کی سڑک پر کھڑے ہو کر امریکی فوجیوں پر زور دیا کہ وہ احکامات کی نافرمانی کریں اور تشدد کو بھڑکایا۔‘بیان میں کہا گیا کہ ’ہم صدر پیٹرو کے ویزے کو اُن کی لاپرواہی اور اشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے منسوخ کر دیں گے۔‘صدر پیٹرو نے نیویارک سے بوگوٹا کے لیے روانہ ہونے کے بعد پوسٹ کی جس میں کہا کہ وہ اپنے آپ کو ’دنیا کا ایک آزاد شخص‘ سمجھتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ’میں بوگوٹا پہنچا۔ میرے پاس اب امریکہ جانے کے لیے ویزا نہیں۔ مجھے کوئی پروا نہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اگر حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا، نیتن یاہو کی دھمکی

وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے: ٹرمپ

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

غزہ کے مظلوموں کی امید، فلوٹیلا چار دن میں پہنچے گا

یو اے ای ویزہ قوانین میں تبدیلیاں، کون کون سے نئے ویزہ متعارف ہوئے؟

اسرائیل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے: صدر ٹرمپ

’برائی‘ کو روکنے کے لیے طالبان انتظامیہ نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی

ٹونی بلیئر کی قیادت میں غزہ اتھارٹی کا منصوبہ فلسطینیوں کی تنقید کی زد میں

انڈین سرحد سے ملحقہ چٹاگانگ میں ’غیرملکی‘ ہتھیار تشدد کو ہوا دے رہے ہیں: بنگلہ دیش

امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے مذاکرات میں ’کچھ خاص‘ ہونے کا اشارہ

موساد کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، ایران نے اہم جاسوس کو پھانسی دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی