تمل ناڈو میں بھگدڑ سے 39 ہلاکتیں، اداکار وجے کی پارٹی کے خلاف مقدمہ درج


انڈین ریاست تمل ناڈو میں اداکار و سیاست دان وجے کی انتخابی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کے واقعے کی ایف آئی آر ان کی پارٹی ٹی وی کے کے خلاف درج کر کر لی گئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس کی مدعیت میں ہونے والی رپورٹ میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں بسی آنند، نرمل کمار اور وی پی متھیالاگین کے نام شامل ہیں۔سینیئر پولیس افسر وی سیلوراج نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ٹی وی کے پارٹی کو اصل میں 10 ہزار تک کے اجتماع کی اجازت دی گئی تھی، مگر وہاں موجود لوگوں کی تعداد اس سے دو گنا سے بھی زیادہ ہو گئی تھی۔‘اتوار کو تمل ناڈو میں ریلی کے دوران اس وقت بھگدڑ مچ گئی تھی جب اداکار وجے خطاب کر رہے تھے۔روئٹرز کے مطابق وزیر اعلیٰ ایم کے سٹالن نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 39 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 13 مرد، 17 خواتین، چار لڑکے اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ 51 افراد جن میں 26 مرد اور 25 خواتین شامل ہیں، انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔ہجوم میں اس وقت افراتفری مچی جب معروف اداکار وجے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، بھگدڑ کی وجہ سے انہیں اپنی تقریر روکنا پڑی۔51 سالہ وجے نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ’میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں کروُر کے اس ہولناک واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے اپنے پیارے بھائیوں اور بہنوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتا ہوں۔‘روزنامہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بہت بڑی تعداد میں موجود لوگ سٹیج کے قریب وجے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے رکاوٹیں عبور کرنے لگے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔وزیراعلٰی سٹالن نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے، جس کی سربراہی ایک ریٹائرڈ جج کریں گے۔ہجوم میں اس وقت افراتفری مچی جب اداکار وجے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، بھگدڑ کی وجہ سے انہیں اپنی تقریر روکنا پڑی (فوٹو: اکنامک ٹائمز)انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے لیے 10 لاکھ انڈین روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے اس واقعے کو ’انتہائی افسوسناک‘ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ’میری دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں اس کٹھن گھڑی میں ان کے لیے حوصلے اور ہمت کی دعا کرتا ہوں۔‘انڈیا میں بڑے عوامی اجتماعات، خصوصاً مذہبی تقریبات میں، ہجوم میں بھگدڑ مچنے کے واقعات عام ہیں، جن کی بنیادی وجہ ناقص انتظامات اور حفاظتی کوتاہیاں ہوتی ہیں۔رواں برس جنوری میں کمبھ میلہ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 30 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔اسی طرح گذشتہ برس جولائی میں ریاست اتر پردیش میں ہندوؤں کی ایک مذہبی تقریب کے دوران 121 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اسی طرح رواں برس جون میں بنگلور میں مقامی کرکٹ ٹیم کی آئی پی ایل میں جیت کا جشن مناتے ہوئے 11 افراد بھگدڑ کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اگر حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا، نیتن یاہو کی دھمکی

وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے: ٹرمپ

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

غزہ کے مظلوموں کی امید، فلوٹیلا چار دن میں پہنچے گا

یو اے ای ویزہ قوانین میں تبدیلیاں، کون کون سے نئے ویزہ متعارف ہوئے؟

اسرائیل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے: صدر ٹرمپ

’برائی‘ کو روکنے کے لیے طالبان انتظامیہ نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی

ٹونی بلیئر کی قیادت میں غزہ اتھارٹی کا منصوبہ فلسطینیوں کی تنقید کی زد میں

انڈین سرحد سے ملحقہ چٹاگانگ میں ’غیرملکی‘ ہتھیار تشدد کو ہوا دے رہے ہیں: بنگلہ دیش

امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے مذاکرات میں ’کچھ خاص‘ ہونے کا اشارہ

موساد کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، ایران نے اہم جاسوس کو پھانسی دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی