حملوں کا سراغ پڑوسی ملک سے ملا، قانون کے کٹہرے میں لانے کا حق رکھتے ہیں: ایس جے شنکر


انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ’دہائیوں سے ہمارے ملک پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کا سراغ پڑوسی ملک سے ملا ہے۔‘اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر ان کے اس خطاب کا متن شائع کیا گیا ہے جو انہوں نے سنیچر کو جنرل اسمبلی سے کیا۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی لڑائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا اپنے عوام کے دفاع کے علاوہ ان لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا حق بھی رکھتا ہے جو حملے کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کا معاملہ ایسا ہے جس کے لیے عالمی سطح سے بڑے تعاون اور دہشت گردی کے پورے نظام پر ایک مسلسل دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی کے علاوہ مغربی ایشیا کے تنازعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اقوام متحدہ کس حد تک توقعات پر پورا اترا ہے؟‘انہوں نے متعدد امور پر عالمی یکجہتی کی کمی کا تذکرہ کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے حوالے سے 2030 کے اہداف کی طرف سست پیشرفت کو ’افوسناک تصویر‘ کے طور پر پیش کیا اور امیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو توانائی اور خوراک کے تحفظ کے لیے مضبوط کر رہے ہیں جبکہ کم وسائل رکھنے والے ممالک صرف لیکچرز سنے کے لیے ہیں۔انڈین وزیر خارجہ نے عالمی اقتصادی صورت حال اور ٹیرف میں اتار چڑھاؤ اور غیریقینی کی وجہ سے مارکیٹس پر پڑنے والے اثرات کا ذکر بھی کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپلائی چینز اور سمندری راستوں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر کام کی ضرورت ہے۔انہوں نے دیگر کئی مسائل کا بھی تذکرہ کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی استطاعت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا وہ ان کو حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جب وہ خود ہی بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے اصلاحاتی ایجنڈے پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے انڈیا کو دنیا کے جنوبی حصے کا معاشی لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے 78 سے زائد ممالک میں 600 سے زائد امدادی منصوبے پورے کروائے۔ ان کے مطابق انڈیا دوسرے ممالک کی کسی بھی ضرورت پر آگے بڑھتا ہے جن میں مالیاتی کے علاوہ، خوراک، ایندھن اور کھادے کے معاملات شامل ہیں۔اس کے لیے انہوں نے افغانستان میں 2024 میں آنے والے زلزلے کی مثال دی اور میانمر کے حالیہ زلزلے کا بھی ذکر کیا جبکہ سومالیہ اور صحارا کے شورش زدہ علاقوں میں امن کے لیے بھی رضاکار فورسز بھجوانے کا بھی ذکر کیا۔ ’انڈیا خود دہشت گردی میں ملوث ہے‘، پاکستانی سفارت کار کا ایس جے شکر کو جوابپاکستانی سفارت کار سیکنڈ سیکریٹری محمد راشد کا کہنا تھا کہ ’بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی انڈیا کی عادت بن چکی ہے۔‘ (فوٹو: ایکس پاکستان یو این)انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کے جواب میں پاکستان کے سینیئر سفارت کار سیکنڈ سیکریٹری محمد راشد نے ’دہلی کو سرحد پار دہشت گرد کا سرپرست‘ قرار دیا۔سنیچر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انڈین وزیر خارجہ کی تقریر کے بعد سفارت کار محمد راشد نے کہا کہ ’انڈیا سرحد پار دہشت گردی میں خود ملوث رہا ہے۔‘ ان کے مطابق ’ہمارے پاس ایسی متعبر اطلاعات موجود ہیں کہ انڈیا کے خفیہ ادارے پڑوسی ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔‘پاکستان کی جانب سے انڈیا پر لگائے گئے الزامات میں کینیڈا کے سابق صدر جسٹن ٹروڈو کے ان بیانات کا حوالہ بھی شامل تھا، جن میں انڈیا کے خفیہ اداروں پر کینیڈا میں سکھ رہنما کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا تھا۔محمد راشد کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی انڈیا کی عادت بن چکی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اگر حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا، نیتن یاہو کی دھمکی

وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے: ٹرمپ

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

غزہ کے مظلوموں کی امید، فلوٹیلا چار دن میں پہنچے گا

یو اے ای ویزہ قوانین میں تبدیلیاں، کون کون سے نئے ویزہ متعارف ہوئے؟

اسرائیل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے: صدر ٹرمپ

’برائی‘ کو روکنے کے لیے طالبان انتظامیہ نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی

ٹونی بلیئر کی قیادت میں غزہ اتھارٹی کا منصوبہ فلسطینیوں کی تنقید کی زد میں

انڈین سرحد سے ملحقہ چٹاگانگ میں ’غیرملکی‘ ہتھیار تشدد کو ہوا دے رہے ہیں: بنگلہ دیش

امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے مذاکرات میں ’کچھ خاص‘ ہونے کا اشارہ

موساد کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، ایران نے اہم جاسوس کو پھانسی دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی