مرغی مانگنا جرم بن گیا۔۔ سنگدل عورت نے سگے بچوں کے ساتھ کیا افسوس ناک سلوک کیا؟


بھارتی ریاست مہاراشٹر سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک ماں کے غصے نے ایک معصوم جان لے لی اور دوسرے بچے کو زخمی کر دیا۔ معمولی سی گھریلو خواہش پر شروع ہونے والی تلخی نے ایک پورا خاندان اندوہناک صورتحال سے دوچار کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون کے بچوں نے کھانے میں سبزی کے بجائے چکن بنانے کی درخواست کی۔ یہ سادہ سی فرمائش ماں کو برداشت نہ ہوئی اور اس نے شدید غصے میں آکر بچوں پر بیلن سے تشدد کرنا شروع کردیا۔ واقعے کے نتیجے میں 7 سالہ بچہ، جس کا نام چِنمَے ڈھمڈے بتایا گیا ہے، جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی 10 سالہ بہن شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی گئی ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اہلِ محلہ نے جب بچوں کے شور کی آوازیں سنیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر خاتون کو حراست میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون، پلّوی گھمڈے، ایک فلیٹ میں اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ واقعے کے بعد اس کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک سنگین گھریلو سانحہ ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ ذہنی دباؤ، عدم برداشت اور غصہ کس طرح ایک پرامن ماحول کو لمحوں میں المیے میں بدل سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اگر حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا، نیتن یاہو کی دھمکی

وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے: ٹرمپ

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

غزہ کے مظلوموں کی امید، فلوٹیلا چار دن میں پہنچے گا

یو اے ای ویزہ قوانین میں تبدیلیاں، کون کون سے نئے ویزہ متعارف ہوئے؟

اسرائیل نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے: صدر ٹرمپ

’برائی‘ کو روکنے کے لیے طالبان انتظامیہ نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی

ٹونی بلیئر کی قیادت میں غزہ اتھارٹی کا منصوبہ فلسطینیوں کی تنقید کی زد میں

انڈین سرحد سے ملحقہ چٹاگانگ میں ’غیرملکی‘ ہتھیار تشدد کو ہوا دے رہے ہیں: بنگلہ دیش

امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے مذاکرات میں ’کچھ خاص‘ ہونے کا اشارہ

موساد کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، ایران نے اہم جاسوس کو پھانسی دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی