پاکستان کا فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ، رینج 750 کلومیٹر: آئی ایس پی آر


پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح 4 میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس میزائل کی رینج 750 کلومیٹر ہے اور اسے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔یہ میزائل جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشنل ایڈز سے لیس ہے۔ یہ انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بناتا ہے اور دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا اور پاکستان آرمی کے روایتی میزائل نظام کی رینج، تباہ کن طاقت اور بقا کی صلاحیت بہتر ہوگی۔آج کے لانچ کو چیف آف جنرل سٹاف، پاکستان کی مسلح افواج کے سینیئر افسران، سائنسدانوں اور انجینیئرز نے دیکھا۔صدر، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی فتح 4 کے تربیتی فائر کے کامیاب انعقاد پر حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی ہے۔فتح سیریز کی بنیاد 2021 میں رکھی گئی جب فتح-1 کا پہلا تجربہ ہوا، جس کی رینج تقریباً 140 کلومیٹر تھی۔ بعدازاں فتح-2 سامنے آیا، جسے 250 سے 400 کلومیٹر رینج کے ساتھ اپ گریڈڈ ورژن کے طور پر پیش کیا گیا اور 2021 تا 2023 کے دوران اس کے متعدد تجربات ہوئے۔مئی 2025 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی کے دوران فتح میزائل سسٹمز کا عملی استعمال بھی کیا گیا، اس پیش رفت نے فتح پروگرام کی سٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

فلسطین کے مسئلے پر سیاست سے گریز کیا جائے: اسحاق ڈار کی نیوز بریفنگ

فلسطین پر سیاست سے گریز کریں، کوئی اچھا کام ہوا ہے اسے متنازع نہ بنائیں: اسحاق ڈار

پاکستان کا فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ، رینج 750 کلومیٹر: آئی ایس پی آر

’ہمارا پانی ہماری مرضی‘ پیپلز پارٹی کا مریم نواز کی تقریر پر افسوس کا اظہار

کوئٹہ میں بم دھماکہ، کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی

’حالت کبھی بہتر کبھی نازک ہو جاتی ہے‘، باؤلے کتے کا شکار ہونے والے رضاکار کی کہانی

’خواجہ آصف کو بخش دیں‘

آزاد کشمیر میں کوہالہ انٹری پوائنٹ بند، آمد و رفت متاثر

پیپلز پارٹی کے اراکین کی اپنی حکومت پر کھلی تنقید، سرفراز بگٹی کو خطرہ ہے؟

انڈونیشیا کی فلسطین میں 20 ہزار امن فوج تعینات کرنے کی پیشکش، پاکستانی قیادت بھی اس متعلق کوئی فیصلے کرے گی: اسحاق ڈار

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ: دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت دس ہلاک، چار حملہ آور بھی مار دیے گئے

سمندر میں طغیانی کا خطرہ۔۔ کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کس وقت ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے اہم ہدایات جاری کردیں

شانگلہ: میکے سے واپسی پر 12 سالہ بچی کی ’زہر‘ کھا کر خودکشی، تفتیش شروع

شانگلہ: سسرال سے واپسی پر 12 سالہ بچی کی ’زہر‘ کھا کر خودکشی، تفتیش شروع

شانگلہ: 10سالہ کزن سے شادی پر 12 سالہ بچی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی