فلسطین کے مسئلے پر سیاست سے گریز کیا جائے: اسحاق ڈار کی نیوز بریفنگ


پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اُجاگر کیا۔’وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھوک کا فلسطینیوں اور اُن کی دوبارہ آبادکاری کے معاملے پر بات کی۔‘منگل کو اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ ’آٹھ عرب اور اسلامی ممالک نے امریکی صدر کے ساتھ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کا معاملہ اٹھایا۔‘’صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضے کی کوشش روکنا بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔‘ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے جس کے تحت فلسطین میں امن فوج تعیانت ہو گی، امن بورڈ میں زیادہ تر فلسطینی حکام شامل ہوں گے۔‘اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’فلسطین کے مسئلے پر سیاست سے گریز کیا جائے۔‘’جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کے مسئلے پر مشاورت کے لیے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان میرے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔‘’ہم سنہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت القدس ہو۔‘سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ’مملکت کے ساتھ ہمارا غیر رسمی معاہدہ تو ہمیشہ سے تھا، اب باضابطہ معاہدہ ہوا ہے۔‘اسحاق ڈار کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’یہ معاہدہ کوئی اچانک نہیں ہو گیا، بلکہ دونوں ممالک دو سال سے اس پر کام کر رہے تھے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بعد کئی دیگر ممالک نے بھی ہمارے ساتھ ایسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو عالمی سطح اُجاگر کیا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لاہور کے میو ہسپتال کی ایمرجنسی سے اغوا ہونے والی نومولود بچی بازیاب

فلسطین کے مسئلے پر سیاست سے گریز کیا جائے: اسحاق ڈار کی نیوز بریفنگ

فلسطین پر سیاست سے گریز کریں، کوئی اچھا کام ہوا ہے اسے متنازع نہ بنائیں: اسحاق ڈار

پاکستان کا فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ، رینج 750 کلومیٹر: آئی ایس پی آر

’ہمارا پانی ہماری مرضی‘ پیپلز پارٹی کا مریم نواز کی تقریر پر افسوس کا اظہار

کوئٹہ میں بم دھماکہ، کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی

’حالت کبھی بہتر کبھی نازک ہو جاتی ہے‘، باؤلے کتے کا شکار ہونے والے رضاکار کی کہانی

ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی کا مجوزہ منصوبہ: کیا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے؟

’خواجہ آصف کو بخش دیں‘

آزاد کشمیر میں کوہالہ انٹری پوائنٹ بند، آمد و رفت متاثر

پیپلز پارٹی کے اراکین کی اپنی حکومت پر کھلی تنقید، سرفراز بگٹی کو خطرہ ہے؟

انڈونیشیا کی فلسطین میں 20 ہزار امن فوج تعینات کرنے کی پیشکش، پاکستانی قیادت بھی اس متعلق کوئی فیصلے کرے گی: اسحاق ڈار

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ: دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت دس ہلاک، چار حملہ آور بھی مار دیے گئے

سمندر میں طغیانی کا خطرہ۔۔ کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کس وقت ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے اہم ہدایات جاری کردیں

شانگلہ: میکے سے واپسی پر 12 سالہ بچی کی ’زہر‘ کھا کر خودکشی، تفتیش شروع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی