مسلسل 8 شکستوں کے بعد پاکستانی ٹیم کا افغانستان سے فٹبال میچ ڈرا


پاکستان کی فٹبال ٹیم نے آٹھ مسلسل شکستوں کے بعد آج افغانستان کے خلاف میچ ڈرا کرلیا۔ اسلام آباد کے جناح کمپلیکس میں کھیلے گئے ایشین کپ کے کوالیفائر میچ میں دونوں ٹیمیں گول نہیں کر پائی۔ پاکستان کو سیکنڈ ہاف میں گول کرنے کا نادر موقع ملا لیکن اٹس خان نے پینلٹی ضائع کردی۔ میچ کو 8 ہزار تماشائیوں نے دیکھا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کا بہت شوق ہے۔ پاکستان اور افغانستان کا میچ اسی صورت ممکن ہوا جب پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی درخواست پر وزارت داخلہ نے کچھ افغان ٹیم پلیئرز اور آفیشلز کے ویزے اِن ارائیول اُن کو دیے۔ یہ وہ کھلاڑی اور آفیشلز ہیں جو افغانستان میں نہیں رہتے بلکہ دوسرے ممالک سے فلائٹس پکڑ کر اسلام پہنچے۔ جو افغان کھلاڑی اور آفیشلز افغانستان میں رہتے ہیں ان کو پاکستان قونصلیٹ نے کابل میں ویزے ایشو کیے تھے۔ ڈرا کا نتیجہ بھی پاکستان ٹیم کے لیے ایک اچھا نتیجہ ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ 8 میچز میں مسلسل شکست کھا کر آئے تھے۔ اب دونوں ممالک کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا ریٹرن میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: پاک، انگلینڈ میچ بغیر نتیجےکے ختم، پاکستان کی آخری پوزیشن

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر بن گئے

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا، عامر خاکوانی کا تجزیہ

سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا: عامر خاکوانی کا تجزیہ

شاہین شاہ اور نعمان علی کی عمدہ بولنگ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

سپن کا جادو ایک بار پھر چل گیا:عامر خاکوانی کا تجزیہ

’سپن کے راج میں شاہین کی ریورس سوئنگ کمال کر گئی‘

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا دوسرا میچ بھی برابر

پاکستان اور بھارت انڈر-21 ہاکی میچ 3-3 سے برابر، آخر میں ہاتھ بھی ملا لیے

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مشکلات برقرار، انگلینڈ کے خلاف میچ ڈو اور ڈائی قرار

نعمان علی اور شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ، پاکستان نے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شاندار آغاز، ساؤتھ افریقہ کو 93 رنز سے شکست

جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست: پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری

سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور انڈیا کا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی