پاکستان کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شاندار آغاز، ساؤتھ افریقہ کو 93 رنز سے شکست


پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شاندار آغاز کردیا ہے جب انہوں نے ساؤتھ افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 93 رنز سے شکست دے دی۔ ٹیسٹ کے چوتھے دن حیران کن طور پہ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی چھا گئے اور ساؤتھ افریقہ کی دوسری اننگز میں انہوں نے 33 رنز پہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ ساؤتھ افریقہ نے چوتھے دن کا آغاز 51 رنز اور 2 وکٹ پر کیا تھا اور ان کو میچ جیتنے کے لیے مزید 226 رنز کی ضرورت تھی لیکن پاکستان کے بالرز نے 183 رنز پر ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو باہر کردیا جس میں شاہین کی چار اور نعمان علی کی چار وکٹیں شامل تھیں۔ اسپنر نعمان علی نے پھر سے نپی تُلی بالنگ کرتے ہوئے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں جس میں ڈیوالڈ بریوس کی وکٹ بھی شامل تھی۔ آج ایک وقت پر بریوس کی زوردار بیٹنگ کی وجہ سے لگ رہا تھا کہ شاید ساؤتھ افریقہ کمال کردیں لیکن نمان نے بہت ہی عمدہ بالنگ کرتے ہوئے بریسٹ کو 54 رنز میں بولڈ کردیا، وہاں سے پاکستان کی جیت کا سفر شروع ہو گیا۔ ابھرتے ہوئے بیٹس مین بریوس نے 54 بالز پہ تیزی سے رنز کیے جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے، ان کے علاوہ ساؤتھ افریقہ کی اننگز میں اوپنر اینڈ ریکلٹن نے 45 رنز کیے اور کافی دیر تک ایک سو 45 بالوں کا سامنا کرنے کے بعد ان کو ساجد خان نے سلپ میں کیچ آؤٹ کروایا۔ اس کے علاوہ ساؤتھ افریقہ کا کوئی اور بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹک پایا کیونکہ پاکستان کے اسپنرز نے ایسی پچ پر جس میں ان کو مدد حاصل ہو رہی تھی بہت سوچ سمجھ کے بالنگ کی۔ آج صبح کھیل شروع ہوتے ہی ساؤتھ افریقہ کے بیٹسمین ٹونی ڈی زی جنہوں نے پہلی اننگ میں 104 رنز کیے تھے ان کو شاہین شاہ آفریدی نے لیگ بفور کر دیا اور اس کے تھوڑی دیر بعد ٹرسٹین سٹیپس کو نمان علی نے آؤٹ کیا، اس کے بعد ریکلٹن اور پریوس نے اچھی پارٹنرشپ کی اور بالرز کو پریشان کیا۔ دوسرے سیشن میں شاہین شاہ آفریدی نے کمال بالنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں تیزی سے حاصل کیں اور اس طرح ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 60 اشاریہ پانچ اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ یاد رہے کہ ساؤتھ افریقہ نے اس سال جون جولائی میں لارڈز کے گراؤنڈ پر پچھلی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی اس طرح سے پاکستان نے اس چیمپئن شپ کے پہلے ہی میچ میں دفاعی چیمپینز کو شکست دے دی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر بن گئے

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا، عامر خاکوانی کا تجزیہ

سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا: عامر خاکوانی کا تجزیہ

شاہین شاہ اور نعمان علی کی عمدہ بولنگ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

سپن کا جادو ایک بار پھر چل گیا:عامر خاکوانی کا تجزیہ

’سپن کے راج میں شاہین کی ریورس سوئنگ کمال کر گئی‘

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا دوسرا میچ بھی برابر

پاکستان اور بھارت انڈر-21 ہاکی میچ 3-3 سے برابر، آخر میں ہاتھ بھی ملا لیے

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مشکلات برقرار، انگلینڈ کے خلاف میچ ڈو اور ڈائی قرار

نعمان علی اور شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ، پاکستان نے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شاندار آغاز، ساؤتھ افریقہ کو 93 رنز سے شکست

جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست: پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری

سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور انڈیا کا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے مزید 226 رنز درکار، آٹھ وکٹیں باقی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی