پاکستان اور بھارت انڈر-21 ہاکی میچ 3-3 سے برابر، آخر میں ہاتھ بھی ملا لیے


پاکستان اور بھارت کی انڈر-21 ہاکی ٹیموں کا سنسنی خیز مقابلہ، سلطان جوہر کپ میں میچ 3-3 سے برابر ۔ کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ہاتھ ملا کر مثبت مثال قائم کردی۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان جوہر کپ میں پاکستان اور بھارت کی انڈر-21 ہاکی ٹیموں کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر ایشیا کپ کی تلخیوں کو پسِ پشت ڈال دیا اور کھیل کی حقیقی روح کا مظاہرہ کیا۔ میچ سے قبل شائقین کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا تھا کہ آیا بھارت کی ٹیم ایشیا کپ کی طرح اس بار بھی پاکستان سے ہاتھ ملانے سے گریز کرے گی یا نہیں۔ تاہم، میدان میں منظر بالکل مختلف رہا۔ ایک سخت اور زبردست مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں نے نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ ایک دوسرے کی کارکردگی کو سراہا جس پر شائقین نے بھی خوب داد دی۔ کھیل کے آغاز میں پاکستان نے شاندار انداز میں برتری حاصل کی۔ پہلے تین کوارٹرز کے اختتام تک پاکستان دو صفر سے آگے تھا۔ تاہم بھارت نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے میچ میں واپسی کی۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل بھارت کو ایک پنلٹی اسٹروک ملا، جسے ہنڈل سنگھ نے گول میں تبدیل کیا۔ چوتھے کوارٹر میں منمیت سنگھ نے گول کر کے بھارت کو دو ایک کی برتری دلا دی۔ لیکن پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے کھیل کے آخری لمحات میں گول داغ کر میچ کو 3-3 سے برابر کردیا۔پاکستان نے اس سے قبل اپنے ابتدائی میچ میں ملائیشیا کو 7-1 سے شکست دی تھی تاہم دوسرے میچ میں گریٹ برٹن کے خلاف 5-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر بن گئے

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا، عامر خاکوانی کا تجزیہ

سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا: عامر خاکوانی کا تجزیہ

شاہین شاہ اور نعمان علی کی عمدہ بولنگ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

سپن کا جادو ایک بار پھر چل گیا:عامر خاکوانی کا تجزیہ

’سپن کے راج میں شاہین کی ریورس سوئنگ کمال کر گئی‘

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا دوسرا میچ بھی برابر

پاکستان اور بھارت انڈر-21 ہاکی میچ 3-3 سے برابر، آخر میں ہاتھ بھی ملا لیے

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مشکلات برقرار، انگلینڈ کے خلاف میچ ڈو اور ڈائی قرار

نعمان علی اور شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ، پاکستان نے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شاندار آغاز، ساؤتھ افریقہ کو 93 رنز سے شکست

جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست: پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری

سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور انڈیا کا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے مزید 226 رنز درکار، آٹھ وکٹیں باقی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی