جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست: پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری


لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کے چوتھے دن کا آغاز جنوبی افریقا کے بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوگئے۔ اس کے بعد نعمان علی نے پہلے ٹریسٹن اسٹبز اور پھر ڈیوڈبریوس کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ ساجد خان نے جنوبی افریقا کے سیٹ بیٹر ریان ریکلیٹن کو 45 رنز پر کیچ آؤٹ کروایا۔ شاہین شاہ آفریدی نے وریینی اور سبراین کو پویلین بھیجا جبکہ ساجد خان نے متھو سوامے کو شکار بنایا۔ یاد رہے کہ کھیل کے تیسرے روز جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے جواب میں صرف 269 رنز اسکور کرسکی تھی۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز کی برتری سے کیا اور تیسرا دن مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ 167 پر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے صرف 277 رنز کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے تیسرے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز اسکور کرچکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر بن گئے

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا، عامر خاکوانی کا تجزیہ

سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا: عامر خاکوانی کا تجزیہ

شاہین شاہ اور نعمان علی کی عمدہ بولنگ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

سپن کا جادو ایک بار پھر چل گیا:عامر خاکوانی کا تجزیہ

’سپن کے راج میں شاہین کی ریورس سوئنگ کمال کر گئی‘

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا دوسرا میچ بھی برابر

پاکستان اور بھارت انڈر-21 ہاکی میچ 3-3 سے برابر، آخر میں ہاتھ بھی ملا لیے

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مشکلات برقرار، انگلینڈ کے خلاف میچ ڈو اور ڈائی قرار

نعمان علی اور شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ، پاکستان نے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شاندار آغاز، ساؤتھ افریقہ کو 93 رنز سے شکست

جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست: پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری

سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور انڈیا کا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے مزید 226 رنز درکار، آٹھ وکٹیں باقی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی