ورلڈ کپ میں پاکستان کی مشکلات برقرار، انگلینڈ کے خلاف میچ ڈو اور ڈائی قرار


آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا مقابلہ آج انگلینڈ سے ہوگا۔ فاطمہ ثنا کی قیادت میں قومی ٹیم میدان میں اترے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم اب تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ قومی ٹیم نے اپنے ابتدائی تینوں میچز بنگلا دیش، بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف یکے بعد دیگرے شکستیں کھائی ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا اس وقت ورلڈ کپ کی آٹھ ٹیموں میں وہ واحد ٹیمیں ہیں جو اب تک ناقابلِ شکست ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک ممکنہ تبدیلی زیر غور ہے۔ فاسٹ بالر ڈائنا بیگ کو ڈراپ کر کے ایک اضافی اسپنر کو موقع دینے کا امکان ہے کیونکہ ڈائنا بیگ گزشتہ دو میچز میں خاصی مہنگی ثابت ہوئی تھیں۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بھی دباؤ میں ہے۔ نائب کپتان اور بہترین بلے باز منیبہ علی اب تک کسی میچ میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکیں۔ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ آج کے میچ میں تجربہ کار کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھائیں گی تاکہ پاکستان کی امیدیں برقرار رہ سکیں۔ پاکستان کے اگلے میچز بھی آسان نہیں ٹیم کو نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا جیسے مضبوط حریفوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے اس سال لاہور میں ہونے والے آئی سی سی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا تاہم مین ایونٹ میں ٹیم اب تک اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر بن گئے

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا، عامر خاکوانی کا تجزیہ

سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا: عامر خاکوانی کا تجزیہ

شاہین شاہ اور نعمان علی کی عمدہ بولنگ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

سپن کا جادو ایک بار پھر چل گیا:عامر خاکوانی کا تجزیہ

’سپن کے راج میں شاہین کی ریورس سوئنگ کمال کر گئی‘

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا دوسرا میچ بھی برابر

پاکستان اور بھارت انڈر-21 ہاکی میچ 3-3 سے برابر، آخر میں ہاتھ بھی ملا لیے

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مشکلات برقرار، انگلینڈ کے خلاف میچ ڈو اور ڈائی قرار

نعمان علی اور شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ، پاکستان نے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شاندار آغاز، ساؤتھ افریقہ کو 93 رنز سے شکست

جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست: پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری

سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور انڈیا کا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے مزید 226 رنز درکار، آٹھ وکٹیں باقی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی