جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے ہیں۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی اننگزپاکستان کے لیے اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا، اوپنر عبداللہ شفیق محض دو رنز بنا کر کاگیسو ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم اس کے بعد امام الحق اور کپتان شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ پر 150 رنز کی شراکت قائم کی۔امام الحق نے پُراعتماد انداز میں 153 گیندوں پر 93 رنز بنائے جن میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان کے ساتھ شان مسعود نے بھی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 147 گیندوں پر 76 رنز کے ساتھ ٹیم کی بنیاد مضبوط کی۔ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور سعود شکیل زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے، سعود شکیل صفر جبکہ بابر اعظم 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پاکستان کی پلیئنگ الیونپاکستان کی پلیئنگ الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، حسن علی، شاہین آفریدی، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیونجنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، 8 سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر بن گئے

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا، عامر خاکوانی کا تجزیہ

سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا: عامر خاکوانی کا تجزیہ

شاہین شاہ اور نعمان علی کی عمدہ بولنگ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

سپن کا جادو ایک بار پھر چل گیا:عامر خاکوانی کا تجزیہ

’سپن کے راج میں شاہین کی ریورس سوئنگ کمال کر گئی‘

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا دوسرا میچ بھی برابر

پاکستان اور بھارت انڈر-21 ہاکی میچ 3-3 سے برابر، آخر میں ہاتھ بھی ملا لیے

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مشکلات برقرار، انگلینڈ کے خلاف میچ ڈو اور ڈائی قرار

نعمان علی اور شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ، پاکستان نے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شاندار آغاز، ساؤتھ افریقہ کو 93 رنز سے شکست

جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست: پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری

سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور انڈیا کا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے مزید 226 رنز درکار، آٹھ وکٹیں باقی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی