غزہ امن سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف اعلٰی سطح وفد کے ہمراہ مصر روانہ


شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس اور غزہ کی سنگین صورتحال کے خاتمے کے لیے طے پانے والے امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ ہو گئے ہیں۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق وہ یہ دورہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر کر رہے ہیں جو اس سربراہی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔صدر السیسی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے رہنما شرکت کریں گے۔اس اجلاس کا مقصد غزہ کی پٹی میں جنگ کا خاتمہ، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی کوششوں کو فروغ دینا، اور علاقائی سلامتی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔شرم الشیخ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس کے موقع پر شروع ہونے والی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلٰی وزراء بھی اس دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان اور افغانستان کا ’دوحہ مذاکرات کے نتیجے تک‘ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

افغان مہاجرین کو اضافی مہلت نہیں دی جائے گی: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

پنجاب کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی، مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال

کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل، ہزاروں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے

تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سفارش: پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے؟

فیصلے اب پارلیمنٹ میں نہیں، سڑکوں پر ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان سے ملاقات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان افغانستان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

صوبہ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کتنا ہے اور اسے قبضے میں کیسے لیا جائے گا؟

پاک افغان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

پاکستان افغان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

پاکستان میں سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، امریکا، چین اور جاپان کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق

افغانستان کے جغرافیے میں چھپا وہ راز جو اسے ’سلطنتوں کا قبرستان‘ بناتا ہے

پاکستان میں قانونی طور پر رجسٹرڈ قرضہ ایپس کتنی مفید ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی