پاکستان اور افغانستان کا ’دوحہ مذاکرات کے نتیجے تک‘ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق


پاکستان اور افغانسستان نے 48 گھنٹے کی جنگ بندی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو ایک پاکستانی سکیورٹی اور ایک افغان طالبان کے ذریعے نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ان دو ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ دوحہ میں متوقع مذاکرات کے نتیجے تک جنگ بندی رہے گی۔ذرائع نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بھی بتایا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان کا وفد پہلے ہی دوحہ پہنچ چکا ہے جبکہ افغان طالبان کے وفد کی آمد سنیچر کو متوقع ہے۔پاکستان کے اور افغانستان کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بدھ کو 48 گھنٹے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔اس کے بعد جمعرات کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریفنے اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’ٹھوس شرائط پر جنگ بندی میں توسیع کی بات کی جا سکتی ہے لیکن اگر مذاکرات کا مقصد مہلت لینا ہے تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’یہ جنگ بندی افغانستان کی نگراں حکومت کی درخواست پر ہوئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کو افغان حکومت کے ترجمان ذبیح مجاہد نے اس کے برعکس موقف اختیار کیا تھا۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور ’افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملوں اور ان کی حمایت‘ پر اظہار تشویش کیا۔اس اجلاس میں یہ فیصلہ دہرایا گیا کہ پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو مزید کوئی مہلت نہیں دی جائے گی اور ان کی جلد از جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے مطابق رابطے جاری ہیں (فائل فوٹو: اے پی پی)کابل اور اسلام آباد میں سفارت خانے فعال ہیں: پاکستانی دفترخارجہدوسری جانب پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ ’ پاکستان کو افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی سرحدی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اپنی سرزمین پر افغان شہریوں کی موجودگی پر قانون کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔ امید رکھتے ہیں کہ ایک روز افغان عوام افغان نمائندوں پر مبنی سچی حکومت دیکھیں گے۔‘ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسلام آباد اور کابل میں سفارت خانے فعال ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان معمول کے مطابق رابطے جاری ہیں۔‘انہوں نے ممکنہ مذاکرات سے متعلق کہا کہ ’اس وقت دوحہ کے حوالے سےمعاہدے یا مذاکرات سے متعلق کچھ شیئر کرنے کو نہیں ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستانی فورسز نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنایا: سکیورٹی ذرائع

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی صدر زرداری سے ملاقات

پنجاب حکومت کا لاہور میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان اور افغانستان کا ’دوحہ مذاکرات کے نتیجے تک‘ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

افغان مہاجرین کو اضافی مہلت نہیں دی جائے گی: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

پنجاب کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی، مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال

کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل، ہزاروں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے

تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سفارش: پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے؟

فیصلے اب پارلیمنٹ میں نہیں، سڑکوں پر ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان سے ملاقات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان افغانستان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

صوبہ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کتنا ہے اور اسے قبضے میں کیسے لیا جائے گا؟

پاک افغان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

پاکستان افغان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

پاکستان میں سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی