وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان سے ملاقات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل عدالت پہنچے اور اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کروا لی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بطور صوبائی چیف ایگزیکٹو، انہیں پارٹی چیئرمین عمران خان سے صوبائی اور سیاسی امور پر مشاورت کی ضرورت ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ صوبے سے متعلق اہم فیصلوں پر رہنمائی حاصل کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق یہ درخواست حکومت خیبرپختونخوا کی قانونی ٹیم نے ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل کی سربراہی میں تیار کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹری برانچ نے درخواست وصول کر لی ہے اور ابتدائی جانچ کے بعد اسے سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ سیاسی حلقوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اس اقدام کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر ملاقات کی اجازت مل جاتی ہے تو یہ نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ وفاقی سیاست پر بھی اثر ڈال سکتی ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں ہے اور صوبائی حکومت سیاسی سمت کے تعین کے لیے رہنمائی کی متقاضی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت کی اجازت ملنے کی صورت میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آئندہ چند روز میں عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستانی فورسز نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنایا: سکیورٹی ذرائع

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی صدر زرداری سے ملاقات

پنجاب حکومت کا لاہور میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان اور افغانستان کا ’دوحہ مذاکرات کے نتیجے تک‘ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

افغان مہاجرین کو اضافی مہلت نہیں دی جائے گی: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

پنجاب کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی، مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال

کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل، ہزاروں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے

تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سفارش: پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے؟

فیصلے اب پارلیمنٹ میں نہیں، سڑکوں پر ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان سے ملاقات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان افغانستان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

صوبہ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کتنا ہے اور اسے قبضے میں کیسے لیا جائے گا؟

پاک افغان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

پاکستان افغان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

پاکستان میں سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی