پنجاب کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی، مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال


پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کابینہ نے مذہبی جماعت تحریک لبیک (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے سفارش پر مبنی مراسلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے۔جمعے کو لاہور میں پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا ایسے وقت کوئی جواز نہیں جب غزہ میں جنگ بندی ہو چکی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ احتجاج کے نام پر سڑکیں اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امن و امان کی بحالی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔’مذہبی جماعت سے بار بار مزاکرات کیے گئے، ان کو بتایا کہ فلسطینی اس معاہدے کے بعد خوشیاں منا رہے ہیں۔‘عظمٰی بخاری نے کہا کہ ’پولیس اور ستھرا پنجاب کی گاڑیاں کیا غزہ کی آزادی میں رکاوٹ تھیں جن کو مارچ کے دوران نشانہ بنایا گیا۔’آج جمعے کی نماز کے بعد احتجاج کی کال دی گئی تھی لیکن عوام اور تاجروں نے احتجاج کی کال کو مکمل طور مسترد کر دیا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بہانے سے ملک کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ ’مذاکرات میں ذاتی مفاد کے مطالبے کیے گئے اور مذہبی تشدد میں ملوث ملزمان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔‘صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’شہید ہونے والے ایس ایچ او کو 26 گولیاں لگی ہیں۔ فائرنگ کی وجہ سے 69 پولیس اہلکار مستقل معذور ہو گئے ہیں جبکہ 200 اہلکار شدید زخمی ہیں۔‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’کُل ڈیڑھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران حملوں میں زخمی ہوئے۔‘صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ احتجاج کے نام پر سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ فوٹو: اے ایف پیقبل ازیں پنجاب کی حکومت نے کہا تھا کہ ’انتہا پسند گروہوں کے سہولت کاروں اور حامیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔‘جمعرات کو لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی صدرات میں ہونے والے اجلاس میں ’ریاستی رِٹ‘ کو چیلنج کرنے والے افراد اور گروہوں سے ’آہنی ہاتھوں سے نمٹنے‘ سمیت کئی فیصلے کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے چند دن قبل لاہور سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے بعد پیر کی صبح لاہور کے نواحی شہر مریدکے میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاؤن کر کے لانگ مارچ کے شرکاء کو منتشر کر دیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستانی فورسز نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنایا: سکیورٹی ذرائع

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی صدر زرداری سے ملاقات

پنجاب حکومت کا لاہور میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان اور افغانستان کا ’دوحہ مذاکرات کے نتیجے تک‘ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

افغان مہاجرین کو اضافی مہلت نہیں دی جائے گی: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

پنجاب کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی، مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال

کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل، ہزاروں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے

تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سفارش: پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے؟

فیصلے اب پارلیمنٹ میں نہیں، سڑکوں پر ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان سے ملاقات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان افغانستان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

صوبہ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کتنا ہے اور اسے قبضے میں کیسے لیا جائے گا؟

پاک افغان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

پاکستان افغان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

پاکستان میں سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی