فیصلے اب پارلیمنٹ میں نہیں، سڑکوں پر ہوں گے، مولانا فضل الرحمان


ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب فیصلے پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ عوامی طاقت کے ذریعے سڑکوں پر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ اپنی حیثیت کھو چکی ہے اور غلام ادارہ بن چکی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد کو جاہل حکمرانوں سے آزاد کرایا جائے گا اور بیس سالہ جدوجہد کے بعد عوام کو ان کا حق واپس دلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک قرآن و سنت اور عوام کی مرضی کے مطابق نظام کے قیام کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حمایت یافتہ جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے قوم پر غیر ملکی ایجنڈے مسلط کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق معاشرے میں فحاشی و عریانی کو آزادی کے نام پر فروغ دیا جا رہا ہے جسے ختم کرنا لازم ہو چکا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ مفتی محمود کے نظریے کو اپنائیں اور ملک کو اسلامی اصولوں پر استوار کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔ خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید جنگوں کا متحمل نہیں ہو سکتا جبکہ ٹرمپ امن کے نام پر جنگ مسلط کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ وہ ایک لعنتی ریاست ہے جو امن معاہدوں کی بار بار خلاف ورزی کرتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کمزور خارجہ پالیسی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق چین کا اعتماد بھی کم ہوتا جا رہا ہے لہٰذا ملک کو اپنی پالیسیوں میں فوری تبدیلی لانا ہو گی۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستانی فورسز نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنایا: سکیورٹی ذرائع

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی صدر زرداری سے ملاقات

پنجاب حکومت کا لاہور میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان اور افغانستان کا ’دوحہ مذاکرات کے نتیجے تک‘ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

افغان مہاجرین کو اضافی مہلت نہیں دی جائے گی: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

پنجاب کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی، مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال

کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل، ہزاروں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے

تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سفارش: پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے؟

فیصلے اب پارلیمنٹ میں نہیں، سڑکوں پر ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان سے ملاقات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان افغانستان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

صوبہ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کتنا ہے اور اسے قبضے میں کیسے لیا جائے گا؟

پاک افغان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

پاکستان افغان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

پاکستان میں سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی