رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی صدر زرداری سے ملاقات


رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔جمعے کو ہونے والی ملاقات میں صدرِ نے سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔‘صدر آصف زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔‘’پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد اور تعلقات کا مظہر ہے، پاکستان سے دوستی کو مملکت اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتی ہے۔‘رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے مزید کہا کہ ’پاکستان سعودی عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے۔‘اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ’پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔‘انہوں ںے مزید کہا کہ ’مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف رابطہ عالم اسلامی کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔‘صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’رابطہ عالم اسلامی امتِ مسلمہ کے اتحاد، مکالمے، رواداری اور انسانیت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔‘صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور رابطہ عالم اسلامی کے درمیان مجوزہ معاہدے کو صحت، تعلیم اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے اہم قرار دیا۔انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ ’امن کی ہر کوشش میں پائیدار جنگ بندی، اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیرِ نو کو یقینی بنانا چاہیے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے

پنجاب میں پی ٹی آئی کی تنظیمی ہلچل، بڑے نام فارغ، نئے چہرے میدان میں

شانگلہ کے شہریوں نے کوئلہ کان میں دبے مزدور کے بیٹے کی جان کیسے بچائی؟

پاکستان کی گل بہادر کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

طالبان رجیم افغانستان سے پاکستان پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو لگام ڈالے: فیلڈ مارشل

پاکستانی فورسز نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنایا: سکیورٹی ذرائع

’چلتا پھرتا مردہ‘: ماہی گیر کا رُوپ دھار کر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے پرزے یمن پہنچانے کا الزام، پاکستانی شہری کو 40 برس قید کی سزا

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی صدر زرداری سے ملاقات

پنجاب حکومت کا لاہور میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، ضرورت کیوں پیش آئی؟

افغانستان میں متعدد پاکستانی شہری ہلاک: ’مرنے والے سپین بولدک مزدوری کرنے جاتے تھے‘ مزدور تنظیم کا دعویٰ

گوادر : ساحلی علاقے میں آتشزدگی، متعدد کشتیاں اور ڈیزل ڈپو جل کر خاکستر

پاکستان اور افغانستان کا ’دوحہ مذاکرات کے نتیجے تک‘ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

افغان مہاجرین کو اضافی مہلت نہیں دی جائے گی: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی