پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے


پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان میں آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں آج دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گا۔‘ بیان میں کہا گیا کہ ’ان مذاکرات کا مقصد افغانستان سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے کے لیے اقدامات کرنا اور پاک-افغان سرحد پر امن و استحکام بحال کرنا ہے۔‘دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ’پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا لیکن افغان طالبان حکام پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں اور پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے قابلِ تصدیق اقدامات کریں بالخصوص دہشت گرد تنظیموں جیسےایف اے کے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے اور ایف اے ایچ کے خلاف۔‘’پاکستان قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔‘افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی سنیچر کی صبح ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’پاکستان کے ساتھ مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے۔‘A high-level delegation from Pakistan, led by our Minister of Defence, will hold discussions with representatives of the Afghan Taliban in Doha today. The talks will focus on immediate measures to end cross-border terrorism against Pakistan emanating from Afghanistan and restore…— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 18, 2025افغان حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ’پاکستانی فوج نے گزشتہ شب پکتیکا کے علاقوں میں دوبارہ فضائی حملے کیے ہیں جن میں متعدد سویلین افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’اسلامی امارات اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور یہ اقدامات افغانستان کی خودمختاری کے خلاف ورزی ہے۔‘تاہم پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ’فورسز نے پکتیکا میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جو پاکستانی فورسز پر خودکش حملے میں ملوث تھا۔‘پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد 17 اکتوبر کو ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔اس کے بعد جمعرات کو دونوں ممالک نے دوحہ مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی کو توسیع دینے کا اعلان کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات

شانگلہ میں خونخوار تیندوے نے 8 سالہ رومیسہ کی جان لے لی، بچے باہر نکلنے سے خوفزدہ

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے

پنجاب میں پی ٹی آئی کی تنظیمی ہلچل، بڑے نام فارغ، نئے چہرے میدان میں

شانگلہ کے شہریوں نے کوئلہ کان میں دبے مزدور کے بیٹے کی جان کیسے بچائی؟

پاکستان کی گل بہادر کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

طالبان رجیم افغانستان سے پاکستان پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو لگام ڈالے: فیلڈ مارشل

پاکستانی فورسز نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنایا: سکیورٹی ذرائع

محکمہ اوقاف کی کارروائی، دارالمساکین کی جگہ فلاحی منصوبہ قائم کرنے کا فیصلہ

’چلتا پھرتا مردہ‘: ماہی گیر کا رُوپ دھار کر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے پرزے یمن پہنچانے کا الزام، پاکستانی شہری کو 40 برس قید کی سزا

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی صدر زرداری سے ملاقات

پنجاب حکومت کا لاہور میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، ضرورت کیوں پیش آئی؟

گل بہادرگروپ کےخارجیوں کیخلاف کارروائی، 60 سے70خوارج ہلاک ہوئے، وزیراطلاعات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی