محکمہ اوقاف کی کارروائی، دارالمساکین کی جگہ فلاحی منصوبہ قائم کرنے کا فیصلہ


محکمہ اوقاف نے صوبائی دارالحکومت میں واقع تاریخی دارالمساکین کی عمارت خالی کروا کر سیل کر دی ہے۔ اندرونِ شہر میں موجود اس قدیم عمارت کو کرایہ داروں سے خالی کرا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کوشش سے عمل میں لائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زمین کو ازسرِنو کارآمد بنانا اور اسے فلاحی منصوبوں کے لیے استعمال کرنا ہے۔ محکمہ اوقاف کے مطابق دارالمساکین کی عمارت کی جگہ ایک جدید تعمیراتی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس میں دستکاری سینٹر بھی شامل ہوگا تاکہ مقامی افراد کو فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مناسب حصہ دیا جائے گا تاکہ کسی کے حقوق متاثر نہ ہوں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تاریخی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے اسے عصری تقاضوں کے مطابق فلاحی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ دارالمساکین پشاور کی ایک قدیم اور اہم سماجی عمارت تھی جو ماضی میں نادار اور بے سہارا افراد کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہوتی رہی۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس میں دکانداروں اور کرایہ داروں نے جگہ گھیر لی تھی جس سے نہ صرف عمارت کی حالت بگڑ گئی بلکہ اس کا اصل مقصد بھی متاثر ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر حملے میں 70 جنگجو مارے گئے: پاکستانی سکیورٹی حکام

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات

شانگلہ میں خونخوار تیندوے نے 8 سالہ رومیسہ کی جان لے لی، بچے باہر نکلنے سے خوفزدہ

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے

پنجاب میں پی ٹی آئی کی تنظیمی ہلچل، بڑے نام فارغ، نئے چہرے میدان میں

شانگلہ کے شہریوں نے کوئلہ کان میں دبے مزدور کے بیٹے کی جان کیسے بچائی؟

پاکستان کی گل بہادر کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

طالبان رجیم افغانستان سے پاکستان پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو لگام ڈالے: فیلڈ مارشل

پاکستانی فورسز نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنایا: سکیورٹی ذرائع

محکمہ اوقاف کی کارروائی، دارالمساکین کی جگہ فلاحی منصوبہ قائم کرنے کا فیصلہ

’چلتا پھرتا مردہ‘: ماہی گیر کا رُوپ دھار کر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے پرزے یمن پہنچانے کا الزام، پاکستانی شہری کو 40 برس قید کی سزا

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی صدر زرداری سے ملاقات

پنجاب حکومت کا لاہور میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، ضرورت کیوں پیش آئی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی