وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، امریکا، چین اور جاپان کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی اداروں کے اجلاس کے دوران امریکا، چین، جاپان اور دیگر ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے، اصلاحات کو آگے بڑھانے اور سرمایہ کاری بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ اس وقت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں شریک ہیں۔ انہوں نے مسلسل چوتھے روز بھی مختلف ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ محمد اورنگزیب نے امریکی کانگریس کے رکن فرنچ ہل سے ملاقات میں مالی تعاون، ٹیکنالوجی، اور معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،چینی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات میں آئی ایم ایف معاہدے، پانڈا بانڈز کے اجرا، اور مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے چین سے نیو ڈیولپمنٹ بینک میں پاکستان کی رکنیت کے لیے حمایت کی درخواست بھی کی۔ جاپان کے بینک JBIC کے گورنر سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے ریکو ڈیک منصوبے میں جاپانی شمولیت کا خیرمقدم کیا اور مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیر خزانہ نے اٹلانٹک کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات جاری ہیں تاکہ محصولات کے نظام کو جدید اور شفاف بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ٹیکس وصولی جی ڈی پی کے 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوئی ہے جو عالمی سطح پر حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کی علامت ہے۔ جے پی مورگن کے سیمینار میں وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معیشت کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ کا یہ دورہ پاکستان کے لیے عالمی اعتماد کی بحالی اور نئی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستانی فورسز نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنایا: سکیورٹی ذرائع

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی صدر زرداری سے ملاقات

پنجاب حکومت کا لاہور میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان اور افغانستان کا ’دوحہ مذاکرات کے نتیجے تک‘ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

افغان مہاجرین کو اضافی مہلت نہیں دی جائے گی: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

پنجاب کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی، مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال

کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل، ہزاروں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے

تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سفارش: پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے؟

فیصلے اب پارلیمنٹ میں نہیں، سڑکوں پر ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان سے ملاقات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان افغانستان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

صوبہ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کتنا ہے اور اسے قبضے میں کیسے لیا جائے گا؟

پاک افغان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

پاکستان افغان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

پاکستان میں سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی