خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب آج ہو گا، سیاسی جوڑ توڑ عروج پر


پشاور میں آج خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا جس کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے فیصلہ کن ووٹنگ عمل میں لائی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) نے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی نے ارباب زرک خان کو میدان میں اتارا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے جن میں سے 73 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار قائدِ ایوان منتخب ہوگا۔ ایوان میں حکومتی ارکان کی تعداد 93 اور اپوزیشن کے 52 ہے۔ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ امیدوار لانے یا انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کی زیر صدارت ہوا جس میں جے یو آئی ف کے رہنما مولانا لطف الرحمان، اکرم خان درانی اور دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ اسپیکر بابر سلیم سواتی اپوزیشن کو راضی کرنے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے بیرونِ ملک دورے پر موجود 9 ارکان وطن واپس پہنچ گئے ہیں جس کے بعد پارٹی کے تمام 92 اراکین اسمبلی ووٹنگ میں شریک ہوں گے۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کہا کہ سہیل آفریدی کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا۔ سیاسی صورتحال میں ابہام اس وقت پیدا ہوا جب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفے پر دستخطوں کے اختلاف کے باعث اعتراض لگا دیا۔ گورنر نے انہیں 15 اکتوبر کو ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے۔ انتخابی عمل کے دوران پشاور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات: پاکستانی وفد کی وزیرِ دفاع کی قیادت میں شرکت، افغان مذاکراتی وفد کی سربراہی ملا یعقوب کر رہے ہیں

’میں اسے مار کر دفنا دوں گا اور وہ کبھی ڈھونڈ نہیں پائیں گے‘: قتل کا مقدمہ جس میں لاش تو برآمد نہ ہوئی لیکن سزا سنا دی گئی

خواتین اور شراب کا شوق، کامیابی کی خواہش اور پاکستان سے آنے والا مہاجر: گاندھی کے قتل میں ملوث لوگ کون تھے؟

پاکستان کی گل بہادر کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، فیلڈ مارشل کا بھارت کو سخت انتباہ

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا

خزانے کو ’سونے کے سکّوں‘ سے خالی کرنے اور طیارہ گرانے کا الزام: کیا ایران کے سابق صدر حسن روحانی اپنا اثر و رسوخ قائم رکھ پائیں گے؟

ابوظہبی میں ڈیجیٹل نکاح: دنیا کے کسی بھی کونے سے صرف 218 ڈالر میں شادی ممکن

’چلتا پھرتا مردہ‘: ماہی گیر کا رُوپ دھار کر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے پرزے یمن پہنچانے کا الزام، پاکستانی شہری کو 40 برس قید کی سزا

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس: ججز کیخلاف 70 شکایات مسترد، 3 کارروائی کیلئے منظور

افغانستان میں متعدد پاکستانی شہری ہلاک: ’مرنے والے سپین بولدک مزدوری کرنے جاتے تھے‘ مزدور تنظیم کا دعویٰ

’اگر دونوں دستی بم پھٹ جاتے تو میں آج زندہ نہ ہوتا‘: دوست کی جان بچانے والے بپن جوشی جو خود حماس کی قید میں ہلاک ہو گئے

پاک، افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان کا دہشت گرد گروپوں کے خاتمے پر زور

ڈر تھا کہ لوگ غلط سمجھیں گے۔۔ جمع تقسیم کے ذیشان اصلی زندگی میں کس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں تعلیم اور نجی زندگی سے متعلق چند باتیں

سستے تیل کے بدلے بڑا امتحان: روسی تیل انڈیا کے لیے کتنا اہم ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی