پاک، افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان کا دہشت گرد گروپوں کے خاتمے پر زور


قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔ مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ نے کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے دہشت گرد گروپوں کی دراندازی کے خاتمے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی۔ افغان وفد کی سربراہی عبوری وزیر دفاع ملا یعقوب نے کی جب کہ طالبان کے انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق بھی وفد میں شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغان وفد پر واضح کیا کہ کالعدم گروپوں، خصوصاً کالعدم ٹی ٹی پی اور گل بہادر گروپ کی افغانستان میں موجودگی ناقابلِ قبول ہے۔ پاکستان نے زور دیا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز دوحہ میں ہونے والی ابتدائی بات چیت کے دوران سرحدی کشیدگی میں عارضی سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا جس میں بعد ازاں مذاکرات کے اختتام تک توسیع کر دی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے تاہم توقع کرتا ہے کہ افغان طالبان عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر اور قابلِ تصدیق کارروائی کریں۔ ذرائع کے مطابق دوحہ مذاکرات کا دوسرا دور کل دوبارہ شروع ہوگا جس میں فریقین کے درمیان مزید سیکیورٹی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات: پاکستانی وفد کی وزیرِ دفاع کی قیادت میں شرکت، افغان مذاکراتی وفد کی سربراہی ملا یعقوب کر رہے ہیں

’میں اسے مار کر دفنا دوں گا اور وہ کبھی ڈھونڈ نہیں پائیں گے‘: قتل کا مقدمہ جس میں لاش تو برآمد نہ ہوئی لیکن سزا سنا دی گئی

خواتین اور شراب کا شوق، کامیابی کی خواہش اور پاکستان سے آنے والا مہاجر: گاندھی کے قتل میں ملوث لوگ کون تھے؟

پاکستان کی گل بہادر کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، فیلڈ مارشل کا بھارت کو سخت انتباہ

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا

خزانے کو ’سونے کے سکّوں‘ سے خالی کرنے اور طیارہ گرانے کا الزام: کیا ایران کے سابق صدر حسن روحانی اپنا اثر و رسوخ قائم رکھ پائیں گے؟

ابوظہبی میں ڈیجیٹل نکاح: دنیا کے کسی بھی کونے سے صرف 218 ڈالر میں شادی ممکن

’چلتا پھرتا مردہ‘: ماہی گیر کا رُوپ دھار کر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے پرزے یمن پہنچانے کا الزام، پاکستانی شہری کو 40 برس قید کی سزا

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس: ججز کیخلاف 70 شکایات مسترد، 3 کارروائی کیلئے منظور

افغانستان میں متعدد پاکستانی شہری ہلاک: ’مرنے والے سپین بولدک مزدوری کرنے جاتے تھے‘ مزدور تنظیم کا دعویٰ

’اگر دونوں دستی بم پھٹ جاتے تو میں آج زندہ نہ ہوتا‘: دوست کی جان بچانے والے بپن جوشی جو خود حماس کی قید میں ہلاک ہو گئے

پاک، افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان کا دہشت گرد گروپوں کے خاتمے پر زور

ڈر تھا کہ لوگ غلط سمجھیں گے۔۔ جمع تقسیم کے ذیشان اصلی زندگی میں کس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں تعلیم اور نجی زندگی سے متعلق چند باتیں

سستے تیل کے بدلے بڑا امتحان: روسی تیل انڈیا کے لیے کتنا اہم ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی