پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا


پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کو بطور اتحادی مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال، سانحہ کارساز اور جمہوریت کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس@BBhuttoZardari pic.twitter.com/u0FRHrij8w— PPP (@MediaCellPPP) October 18, 2025 میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا اور کسی قسم کی مراعات یا وزارتوں کا مطالبہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے وقت کیے گئے وعدوں پر تاحال عمل نہیں ہوا تاہم وفاقی حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ ایک ماہ بعد پارٹی کی سی ای سی اجلاس میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لے کر آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے اور ملک کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ سانحہ کارساز میں پارٹی کے کارکن ہماری ڈھال بنے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مسائل پر بھی پارٹی فعال کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے اور وفاقی حکومت نے ان کی تجاویز تسلیم کرتے ہوئے متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے۔ شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو گندم کے مناسب نرخ دیے جائیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کو امداد پہنچائی جائے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب میں بجلی مہنگی ہونے سے انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے وفاق کی ایمرجنسی پالیسی پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سے گندم اور گنے کی قیمتوں کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے اس لیے ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں۔ اجلاس میں صدر آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، راجہ پرویز اشرف، سینیٹر رضا ربانی، سید قائم علی شاہ، مرتضیٰ وہاب، سعید غنی اور عبدالقادر پٹیل سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پارٹی کے تحفظات پیش کیے جن پر وزیراعظم نے یقین دہانیاں کرائیں اور عمل درآمد کے لیے وقت مانگا۔ پارٹی ایک ماہ بعد دوبارہ جائزہ لے گی کہ وعدوں پر کتنا عمل ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات: پاکستانی وفد کی وزیرِ دفاع کی قیادت میں شرکت، افغان مذاکراتی وفد کی سربراہی ملا یعقوب کر رہے ہیں

’میں اسے مار کر دفنا دوں گا اور وہ کبھی ڈھونڈ نہیں پائیں گے‘: قتل کا مقدمہ جس میں لاش تو برآمد نہ ہوئی لیکن سزا سنا دی گئی

خواتین اور شراب کا شوق، کامیابی کی خواہش اور پاکستان سے آنے والا مہاجر: گاندھی کے قتل میں ملوث لوگ کون تھے؟

پاکستان کی گل بہادر کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، فیلڈ مارشل کا بھارت کو سخت انتباہ

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا

خزانے کو ’سونے کے سکّوں‘ سے خالی کرنے اور طیارہ گرانے کا الزام: کیا ایران کے سابق صدر حسن روحانی اپنا اثر و رسوخ قائم رکھ پائیں گے؟

ابوظہبی میں ڈیجیٹل نکاح: دنیا کے کسی بھی کونے سے صرف 218 ڈالر میں شادی ممکن

’چلتا پھرتا مردہ‘: ماہی گیر کا رُوپ دھار کر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے پرزے یمن پہنچانے کا الزام، پاکستانی شہری کو 40 برس قید کی سزا

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس: ججز کیخلاف 70 شکایات مسترد، 3 کارروائی کیلئے منظور

افغانستان میں متعدد پاکستانی شہری ہلاک: ’مرنے والے سپین بولدک مزدوری کرنے جاتے تھے‘ مزدور تنظیم کا دعویٰ

’اگر دونوں دستی بم پھٹ جاتے تو میں آج زندہ نہ ہوتا‘: دوست کی جان بچانے والے بپن جوشی جو خود حماس کی قید میں ہلاک ہو گئے

پاک، افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان کا دہشت گرد گروپوں کے خاتمے پر زور

ڈر تھا کہ لوگ غلط سمجھیں گے۔۔ جمع تقسیم کے ذیشان اصلی زندگی میں کس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں تعلیم اور نجی زندگی سے متعلق چند باتیں

سستے تیل کے بدلے بڑا امتحان: روسی تیل انڈیا کے لیے کتنا اہم ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی