پہلا ٹیسٹ میچ: پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آمنے سامنے ہیں۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان اس سیریز کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے نئے سائیکل کا آغاز کر رہا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد ون ڈے اور ٹی20 سیریز بھی شیڈول ہیں۔پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جب کہ جنوبی افریقہ کے مستقل کپتان ٹیمبا باووما کے ان فٹ ہونے کے باعث ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچز کی تاریخپاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک 30 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں جنوبی افریقہ نے 17 اور پاکستان نے چھ جیتے جب کہ سات مقابلے برابری پر ختم ہوئے۔پاکستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان نو ٹیسٹ میچز ہوئے جن میں میزبان ٹیم نے تین جبکہ مہمان ٹیم نے دو جیتے اور چار میچز ڈرا ہوئے۔پاکستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 2021 میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے دو- صفر سے جیتی تھی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کپتانوں کی پری میچ پریس کانفرنسپاکستان کے کپتان شان مسعود نے لاہور میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہر ٹیم کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ چیمپئن شپ جیتے، ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ہم اس سفر کا آغاز کامیابی کے ساتھ کریں۔ جنوبی افریقہ ایک مضبوط ٹیم ہے، لیکن ہم اپنی ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہے ہیں، جو ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’اس مرتبہ پی سی بی نے ریڈ بال کرکٹ پر خاص توجہ دی ہے۔ کھلاڑیوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں حصہ لیا اور طویل فارمیٹ کے لیے خصوصی کیمپ بھی لگائے گئے۔‘A trip through historyPakistan captain Shan Masood and South Africa captain Aiden Markram explore the PCB Museum at the National Cricket Academy #PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/tjzDu3abLg— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2025شان مسعود کا کہنا تھا کہ ’ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں حاصل کرنا ضروری ہے، اس لیے بولرز کا کردار فیصلہ کن ہوگا۔ ہم اپنی کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔‘کپتان نے مزید کہا کہ ’قذافی اسٹیڈیم کی نئی پچز کے لحاظ سے ٹیم کی کمبی نیشن تیار کی جا رہی ہے۔ ساجد خان ہمارے اہم سپنر ہیں، لیکن ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہم پچ اور موسم کے مطابق سپن اور فاسٹ بولنگ کے درمیان توازن رکھیں گے۔‘جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں پاکستان کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک نیا چیلنج اور نیا آغاز ہے، تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔‘بابر اعظم کے حوالے سے مارکرم نے کہا کہ ’بابر اعظم کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اگر بابر کو جلد آؤٹ کر لیا تو پاکستان کی بیٹنگ لائن پر دباؤ بڑھایا جا سکتا ہے۔‘Pre-series broadcast headshotsSouth Africa Test squad step in front of the lens ahead of the #PAKvSA series #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/ERibY80MAD— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2025مارکرم کا کہنا تھا کہ ’یہاں کی پچز سپنرز کے لیے مددگار ہوں گی، اس لیے ہم نے سپن کے خلاف اپنی تیاری پر خاص توجہ دی ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ٹیمبا باووما کی عدم موجودگی محسوس کی جائے گی، تاہم ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔قذافی سٹیڈیم میں عام، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز میں شائقین کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔پاکستان کا سکواڈپاکستان کے سکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی، ابرار احمد، ساجد خان، خرم شہزاد، آصف آفریدی، روحیل نذیر اور کامران غلام شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کا سکواڈجنوبی افریقہ کے سکواڈ میں ایڈن مارکرم (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ٹونی ڈے زورزی، سائمن ہارمر، مارکو یانسن، ویان ملڈر، سینیورن متھوسامی، کاگیسو ربادا، رائن رِکلٹن (وکٹ کیپر)، ٹرسٹن سَبز، پرینیلن سُبراین، کائل ویریانے (وکٹ کیپر) اور زبیر حمزہ شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر بن گئے

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا، عامر خاکوانی کا تجزیہ

سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا: عامر خاکوانی کا تجزیہ

شاہین شاہ اور نعمان علی کی عمدہ بولنگ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

سپن کا جادو ایک بار پھر چل گیا:عامر خاکوانی کا تجزیہ

’سپن کے راج میں شاہین کی ریورس سوئنگ کمال کر گئی‘

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا دوسرا میچ بھی برابر

پاکستان اور بھارت انڈر-21 ہاکی میچ 3-3 سے برابر، آخر میں ہاتھ بھی ملا لیے

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مشکلات برقرار، انگلینڈ کے خلاف میچ ڈو اور ڈائی قرار

نعمان علی اور شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ، پاکستان نے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شاندار آغاز، ساؤتھ افریقہ کو 93 رنز سے شکست

جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست: پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری

سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور انڈیا کا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے مزید 226 رنز درکار، آٹھ وکٹیں باقی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی