جیت کا جشن سوگ میں بدل گیا۔۔ آخری گیند کھیلتے ہوئے کھلاڑی کی پلک جھپکتے میں موت کیسے ہوئی؟ ویڈیو مناظر


بھارت کی ریاست اتر پردیش میں کرکٹ کے میدان سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک مقامی کرکٹر احمر خان جیت کی خوشی منانے سے پہلے ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ مرادآباد کے اس باصلاحیت کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو ایک سنسنی خیز میچ میں کامیابی دلائی، مگر لمحوں بعد وہ میدان میں ہی گر پڑے اور سب کو صدمے میں ڈال دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اتر پردیش ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ہونے والے میچ کے دوران پیش آیا۔ مرادآباد اور سمبھل کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے اس مقابلے کا اختتام بالکل فلمی انداز میں ہوا۔ آخری اوور میں سمبھل کو جیت کے لیے چودہ رنز درکار تھے، احمر خان گیند کرانے آئے اور شاندار بولنگ کے ذریعے مرادآباد کو گیارہ رنز سے فتح دلائی۔ لیکن جیسے ہی انہوں نے آخری گیند پھینکی، ان کی سانسیں بوجھل ہو گئیں اور وہ پچ پر گر گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق احمر کو اچانک سانس لینے میں دشواری ہوئی، وہ گھٹنوں کے بل بیٹھے اور پھر زمین پر گر گئے۔ میدان میں موجود طبی عملے نے فوراً دوڑ کر پہنچ کر سی پی آر دیا اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، مگر بدقسمتی سے ڈاکٹرز نے پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دے دیا۔ View this post on Instagram A post shared by India Today (@indiatoday) احمر خان مرادآباد کے کرکٹ حلقوں میں ایک باعزت اور مقبول نام تھے۔ وہ کئی برسوں سے ویٹرنز کرکٹ سے وابستہ تھے اور اپنی دیانتداری، نظم و ضبط اور کھیل کے جذبے کے باعث ہر دل عزیز تھے۔ ساتھی کھلاڑیوں کے مطابق وہ ہمیشہ نوجوانوں کو حوصلہ دیتے اور کھیل کو دل سے جیتنے کا سبق دیتے تھے۔ ان کی اچانک موت نے مقامی کھیلوں کے حلقوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ایک ایسا کھلاڑی جو لمحہ بھر پہلے اپنی ٹیم کو فتح دلا کر مسکرا رہا تھا، اگلے ہی لمحے ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گیا۔ احمر خان کی زندگی نے ایک بار پھر یاد دلایا کہ کھیل صرف جیت یا ہار کا نام نہیں، بلکہ کبھی کبھی یہ میدان انسان کی آخری منزل بھی بن جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر بن گئے

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا، عامر خاکوانی کا تجزیہ

سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا: عامر خاکوانی کا تجزیہ

شاہین شاہ اور نعمان علی کی عمدہ بولنگ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

سپن کا جادو ایک بار پھر چل گیا:عامر خاکوانی کا تجزیہ

’سپن کے راج میں شاہین کی ریورس سوئنگ کمال کر گئی‘

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا دوسرا میچ بھی برابر

پاکستان اور بھارت انڈر-21 ہاکی میچ 3-3 سے برابر، آخر میں ہاتھ بھی ملا لیے

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مشکلات برقرار، انگلینڈ کے خلاف میچ ڈو اور ڈائی قرار

نعمان علی اور شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ، پاکستان نے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شاندار آغاز، ساؤتھ افریقہ کو 93 رنز سے شکست

جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست: پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری

سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور انڈیا کا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے مزید 226 رنز درکار، آٹھ وکٹیں باقی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی