میچ جیتنے کے لیے 226 رنز کی ضرورت ہے اور یہ بالکل ممکن ہے، ٹونی ڈی زور سی


ساؤتھ افریقہ کے بیٹسمین ٹونی ڈی زور سی کل پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی سینچری کر کے اپنی ٹیم کو میچ جتانا چاہتے ہیں۔ ٹونی ڈی زور سی جنہوں نے آج ساؤتھ افریقہ کی پہلی اننگز میں 104 رنز کی بہت ہی اہم میننگز کھیلی، آج تیسرے دن کے کھیل ختم ہونے پر 16 رنز پہ بیٹنگ کر رہے تھے۔ زور زی نے مزید کہا کہ اگر ساؤتھ افریقہ یہ ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے ان کو اپنی سنچری سے زیادہ اس کی خوشی ہوگی۔ زور سی جو کافی عرصے انجری کے باعث ٹیم سے باہر رہے آج اپنی دوسری ٹیسٹ سینچری کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کیونکہ سی ڈی ایم کی پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں لیکن اگر بیٹسمین صبر، ہمت اور سوچ سمجھ کر کھیلے تو رنز کر سکتا ہے جیسے کہ اس میچ میں ابھی تک کچھ بیٹسمینوں نے اچھے اسکور کیے ہیں۔ میچ جیتنے کے لیے ہمیں مزید 226 رنز کی ضرورت ہے اور یہ بالکل ممکن ہے، لیکن ہماری ٹیم کو پارٹنرشپس بنانا بہت ضروری ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے اس پچ پر بہت شاندار بالنگ کی ہے اور جب بھی نیا بیٹسمین آتا ہے اس کو کریس پر جمنے میں مشکل ہوتی ہے۔ زور سی نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم یہ سوچ کر پاکستان کر آئی تھی کہ ان کو ایسے پچز پر کھیلنا پڑے گا جن پر اسپنرز کو مدد حاصل ہوگی اور وہ اس کے لیے تیار ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر بن گئے

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا، عامر خاکوانی کا تجزیہ

سپِن کا جادو ایک بار پھر چل گیا: عامر خاکوانی کا تجزیہ

شاہین شاہ اور نعمان علی کی عمدہ بولنگ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

سپن کا جادو ایک بار پھر چل گیا:عامر خاکوانی کا تجزیہ

’سپن کے راج میں شاہین کی ریورس سوئنگ کمال کر گئی‘

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا دوسرا میچ بھی برابر

پاکستان اور بھارت انڈر-21 ہاکی میچ 3-3 سے برابر، آخر میں ہاتھ بھی ملا لیے

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مشکلات برقرار، انگلینڈ کے خلاف میچ ڈو اور ڈائی قرار

نعمان علی اور شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ، پاکستان نے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شاندار آغاز، ساؤتھ افریقہ کو 93 رنز سے شکست

جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست: پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری

سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور انڈیا کا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے مزید 226 رنز درکار، آٹھ وکٹیں باقی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی