ہانگ کانگ میں مال بردار طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، دو افراد ہلاک


ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر پیر کے روز ایک کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر موجود ایک گاڑی سے ٹکرا کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں گراؤنڈ عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی میڈیا کی تصاویر اور براہِ راست ویڈیوز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ طیارے کا درمیانی حصہ جزوی طور پر پانی میں ڈوبا گیا۔ ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے ڈھانچے میں بڑی دراڑیں پڑی ہیں اور ایمرجنسی ایویکوایشن سلائیڈ بھی کھلی ہوئی ہے۔بوئنگ 744 کارگو طیارہ متحدہ عرب امارات سے ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا، جو ہوائی مال برداری کے لحاظ سے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ہانگ کانگ کے سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، طیارہ ’لینڈنگ کے بعد شمالی رن وے سے ہٹ گیا اور سمندر میں جا گرا۔‘ابتدائی معلومات کے مطابق، طیارے کے چاروں عملے کے ارکان کو بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دو گراؤنڈ اسٹاف کے ارکان حادثے سے متاثر ہو کر سمندر میں جا گرے۔یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 3:50 بجے (اتوار 1950 جی ایم ٹی) پیش آیا، جس کے بعد طیارے کی ناک پانی کے اوپر تھی جبکہ اس کی دم ٹوٹ کر الگ ہو گئی تھی۔حکام کے مطابق طیارہ رن وے پر موجود ایک گاڑی سے ٹکرا گیا، جو بعد میں سمندر میں جا گری۔گاڑی میں موجود 30 سالہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا 41 سالہ شخص ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد دم توڑ گیا۔ہوائی اڈے کا شمالی رن وے پیر کے روز عارضی طور پر بند کر دیا گیا، جبکہ باقی دو رن وے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس بیورو کے ترجمان نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن اتھارٹی حادثے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، گورنمنٹ فلائنگ سروس کے ہیلی کاپٹرز اور فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کی کشتیاں جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ پیر کے روز درجن بھر کارگو پروازیں منسوخ کر دی گئیں، تاہم مسافر پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ہانگ کانگ نے گزشتہ نومبر میں اپنے تیسرے رن وے پر فلائٹ آپریشنز کا آغاز کیا تھا۔ شہر کے ہوائی اڈے کی توسیع پر 142 ارب ہانگ کانگ ڈالر (18 ارب امریکی ڈالر) لاگت آئی اور یہ منصوبہ آٹھ سال میں مکمل ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی دوبارہ بحال، اسرائیلی حملوں میں 45 فلسطینی شہید

’ٹوماہاک میزائل دینے سے انکار‘، ٹرمپ و زیلنسکی میں ایک اور تلخ ملاقات

ہانگ کانگ میں مال بردار طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، دو افراد ہلاک

دنیا کے وہ مشہور ڈنرز جن کی تاریخی حیثیت آج بھی کم نہیں ہوئی

پیرس میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب بڑے میوزیم سے ’بیش قیمت‘ جیولری چوری

لوو میوزیم سے سات منٹ میں آٹھ شاہی زیورات کی چوری: دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی جس نے فرانس کو دنگ کر دیا

نیشنل ٹائم سینٹر پر سائبر حملوں سے مواصلاتی و مالیاتی نظام میں خلل کا خطرہ، چین کا امریکہ پر الزام

صدر ٹرمپ کی ’انتظامی طاقت کے تجاوز‘ کے خلاف امریکہ میں مظاہرے، لاکھوں کی شرکت

قتل کے الزام میں 43 برس قید کی سزا کاٹنے والا شخص، جسے بے گناہی ثابت ہونے پر بھی رہائی نہیں مل سکی

پرتگال میں عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی کا بل منظور

اب ایٹمی پروگرام پر عالمی معاہدے کے پابند نہیں، ایران نے خبردار کردیا

شادی شدہ بیٹی کی جان بچانے کے لئے ماں کندھے پر اٹھا کر اسپتال لے گئی.. پھر کیا ہوا؟

اجتماعی قبر سے ملنے والے ’سات فوجیوں‘ کے ڈھانچے ان کی زندگی کے بارے میں کیا بتاتے ہیں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

پیرس کے لوور میوزیم میں 113 سال بعد چوری کی واردات، انمول زیورات غائب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی