نیشنل ٹائم سینٹر پر سائبر حملوں سے مواصلاتی و مالیاتی نظام میں خلل کا خطرہ، چین کا امریکہ پر الزام


چین نے تحقیقاتی ادارے ’نیشنل ٹائم سینٹر‘ پر سائبر  حملے کا الزام امریکی قومی سلامتی ایجنسی پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ تنصیبات کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان سے مواصلاتی نیٹ ورک، مالیاتی نظام اور بجلی کی فراہمی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ریاستی سلامتی کی وزارت نے سوشل میڈیا ایپ وی چیٹ پر پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ امریکی ایجنسی نے 2022 میں غیر ملکی موبائل فون کمپنی کی میسجنگ سروسز میں کمزوریوں کا فائدہ اٹھایا تاکہ نیشنل ٹائم سروس سینٹر کے عملے کے استعمال میں ڈیوائس سے حساس معلومات چرائی جا سکیں۔تاہم موبائل کمپنی کے حوالے سے واضح نہیں کیا۔وزارت نے مزید کہا ہے کہ امریکی ایجنسی نے ٹائم سینٹر کے متعدد اندرونی نیٹ ورک سسٹم کو نشانہ بنانے کے لیے 42 قسم کے ’خصوصی سائبر حملوں‘ کا استعمال کیا اور 2023 اور 2024 کے درمیان ٹائمنگ سسٹم میں مداخلت کی کوشش کی۔چین نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے ادارے کے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے ثبوت موجود ہیں تاہم تفصیل نہیں فراہم کی۔وزارت کا کہنا ہے کہ ٹائم سینٹر چین کے معیاری وقت کو طے کرنے اور اس کے اطلاق کا ذمہ دار ہے۔  اس کے علاوہ مواصلات، مالیات، بجلی و توانائی، نقل و حمل اور دفاع کی صنعت کو ٹائم کے حوالے سے خدمات فراہم کرتا ہے۔وزارت نے سینٹر کو خطرات کو ختم کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کی تھی۔وزارت کا کہنا ہے کہ امریکہ دوسروں پر انہی کارروائیوں کا الزام عائد کرتا ہے جن میں وہ خود ملوث ہے اور بار بار چینی سائبر خطرات کے دعوؤں کو بڑھاوا دیتا ہے۔‘مغربی حکومتوں نے حالیہ برسوں میں الزام لگایا ہے کہ چینی حکومت سے منسلک ہیکرز نے حکام، صحافیوں، کارپوریشنز اور دیگر کو نشانہ بنایا ہے۔تاہم چینی وزارت برائے ریاستی سلامتی کا بیان بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور تائیوان کے مسائل پر جاری کشیدگی کو ہوا دے سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نیشنل ٹائم سینٹر پر سائبر حملوں سے مواصلاتی و مالیاتی نظام میں خلل کا خطرہ، چین کا امریکہ پر الزام

صدر ٹرمپ کی ’انتظامی طاقت کے تجاوز‘ کے خلاف امریکہ میں مظاہرے، لاکھوں کی شرکت

قتل کے الزام میں 43 برس قید کی سزا کاٹنے والا شخص، جسے بے گناہی ثابت ہونے پر بھی رہائی نہیں مل سکی

پرتگال میں عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی کا بل منظور

اب ایٹمی پروگرام پر عالمی معاہدے کے پابند نہیں، ایران نے خبردار کردیا

شادی شدہ بیٹی کی جان بچانے کے لئے ماں کندھے پر اٹھا کر اسپتال لے گئی.. پھر کیا ہوا؟

اجتماعی قبر سے ملنے والے ’سات فوجیوں‘ کے ڈھانچے ان کی زندگی کے بارے میں کیا بتاتے ہیں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

پیرس کے لوور میوزیم میں 113 سال بعد چوری کی واردات، انمول زیورات غائب

’فلائنگ کریملن‘ اور ہنگری تک محض چند گھنٹوں کا سفر، لیکن پوتن کے لیے یہ اتنا طویل کیوں؟

نو کنگ مظاہروں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا منفرد ردعمل، اے آئی ویڈیو وائرل

امریکا بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخی مظاہرے، لاکھوں افراد کی شرکت

امریکہ میں صدر ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ ریلیاں، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

ایئر چائنا کی پرواز میں بیٹری نے آگ پکڑ لی، طیارہ شنگھائی میں اتار لیا گیا

’میں اسے مار کر دفنا دوں گا اور وہ کبھی ڈھونڈ نہیں پائیں گے‘: قتل کا مقدمہ جس میں لاش تو برآمد نہ ہوئی لیکن سزا سنا دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی