
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق، اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنی سرزمین پر ایک دوسرے کی حدود اور سلامتی کا احترام کریں گے۔
خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ فی الفور بند ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان امن، اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
وزیر دفاع نے زور دیا کہ اس جنگ بندی کا مقصد خطے میں استحکام، سرحدی تحفظ اور پرامن تعلقات کو یقینی بنانا ہے۔