پرتگال میں عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی کا بل منظور


پرتگال کی پارلیمنٹ نے جمعے کو ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر مذہبی یا صنفی وجوہات کی بنا پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کو کچھ مسلمان خواتین کے چہرے کے نقاب کو نشانہ بنانے کے طور پر دیکھا گیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ بل دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت ’چیگا‘ نے پیش کیا تھا، جس کے تحت برقع، جو پورے جسم کو ڈھانپتا ہے اور نقاب جو صرف آنکھوں کے گرد جگہ چھوڑتا ہے، کے عوامی مقامات پر پہننے پر پابندی ہوگی۔ تاہم عبادت گاہوں، سفارتی دفاتر اور ہوائی جہازوں میں ان کی اجازت برقرار رہے گی۔بل کے تحت چہرہ ڈھانپنے والی خواتین پر 200 یورو سے لے کر 4000 یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔بل کو قانون بننے کے لیے ابھی صدر مارسيلو ریبیلو دی سوسا کی منظوری درکار ہے، جو اسے ویٹو کر سکتے ہیں یا آئینی عدالت کو بھیج سکتے ہیں۔اگر یہ بل قانون بن گیا تو پرتگال بھی اُن یورپی ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جہاں چہرے یا سر ڈھانپنے پر مکمل یا جزوی پابندیاں موجود ہیں، جیسے کہ فرانس، آسٹریا، بیلجیم اور نیدرلینڈز۔اگرچہ پرتگال میں چہرہ ڈھانپنے والی خواتین کی تعداد بہت کم ہے، تاہم اسلامی پردے کا معاملہ دیگر یورپی ممالک کی طرح یہاں بھی تنازع کا باعث بن رہا ہے۔’چیگا‘ نے فرانس اور یورپی یونین کے دیگر ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے دلیل دی کہ چہرہ چھپانا، خاص طور پر خواتین کے لیے، محرومی اور کمتر حیثیت کا باعث بنتا ہے اور یہ آزادی، مساوات اور انسانی وقار جیسے اصولوں سے متصادم ہے۔بل کے تحت چہرہ ڈھانپنے والی خواتین پر 200 یورو سے لے کر 4000 یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ (فائل فوٹو: گیٹی امیجز)تاہم بائیں بازو کی جماعتوں نے اس بل کی مخالفت کی ہے۔مرکزی بائیں بازو کی سوشلسٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پیڈرو ڈیلگاڈو الوَس نے کہا کہ ’یہ اقدام صرف ان افراد کو نشانہ بنانے کے لیے ہے جو غیرملکی ہیں یا جن کا مذہب مختلف ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کسی بھی خاتون کو پردہ کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے، مگر چیگا کا طریقہ غلط ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نیشنل ٹائم سینٹر پر سائبر حملوں سے مواصلاتی و مالیاتی نظام میں خلل کا خطرہ، چین کا امریکہ پر الزام

صدر ٹرمپ کی ’انتظامی طاقت کے تجاوز‘ کے خلاف امریکہ میں مظاہرے، لاکھوں کی شرکت

قتل کے الزام میں 43 برس قید کی سزا کاٹنے والا شخص، جسے بے گناہی ثابت ہونے پر بھی رہائی نہیں مل سکی

پرتگال میں عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی کا بل منظور

اب ایٹمی پروگرام پر عالمی معاہدے کے پابند نہیں، ایران نے خبردار کردیا

شادی شدہ بیٹی کی جان بچانے کے لئے ماں کندھے پر اٹھا کر اسپتال لے گئی.. پھر کیا ہوا؟

اجتماعی قبر سے ملنے والے ’سات فوجیوں‘ کے ڈھانچے ان کی زندگی کے بارے میں کیا بتاتے ہیں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

پیرس کے لوور میوزیم میں 113 سال بعد چوری کی واردات، انمول زیورات غائب

’فلائنگ کریملن‘ اور ہنگری تک محض چند گھنٹوں کا سفر، لیکن پوتن کے لیے یہ اتنا طویل کیوں؟

نو کنگ مظاہروں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا منفرد ردعمل، اے آئی ویڈیو وائرل

امریکا بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخی مظاہرے، لاکھوں افراد کی شرکت

امریکہ میں صدر ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ ریلیاں، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

ایئر چائنا کی پرواز میں بیٹری نے آگ پکڑ لی، طیارہ شنگھائی میں اتار لیا گیا

’میں اسے مار کر دفنا دوں گا اور وہ کبھی ڈھونڈ نہیں پائیں گے‘: قتل کا مقدمہ جس میں لاش تو برآمد نہ ہوئی لیکن سزا سنا دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی