پیرس کے لوور میوزیم میں 113 سال بعد چوری کی واردات، انمول زیورات غائب


دنیا بھر میں مقبول پیرس کے لوور میوزیم سے انمول زیورات چوری کرلیے گئے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ Laurent Nuñez نے ریڈیو انٹرویو کے دوران بتایا کہ چوروں نے لوور میوزیم سے 7 منٹ کے اندر قیمتی زیورات چوری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ایک بڑی ڈکیتی لوور میوزیم کے اپولو روم میں 19 اکتوبر کی صبح ہوئی، چند افراد باہر سے ایک ایلیویٹر استعمال کر کے میوزیم کے اندر داخل ہوئے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ اپولو روم میں فرانسیسی شاہی زیورات اور دیگر نایاب نوادرات موجود ہیں۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے بتایا کہ چوروں نے کھڑکی کو کاٹ کر انمول زیورات چرائے۔ ان کے مطابق یہ واردات 3 سے 4 افراد نے 7 منٹ میں مکمل کی اور موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ ایک ٹیم نے اس جگہ کی مانیٹرنگ کی اور یہ بھی واضح ہے کہ یہ بہت ماہر ٹیم تھی جس نے ہر کام برق رفتاری سے مکمل کیا۔ وزارت داخلہ کے بیان میں بتایا گیا کہ چوری شدہ اشیا کی تفصیلی فہرست مرتب کی جا رہی ہے، جن کی ثقافتی اور تاریخی قدر کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ 'میں پراعتماد ہوں کہ ہم بہت جلد ملزمان کو تلاش کرلیں گے اور تمام سامان کو بازیاب کرالیں گے'۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا اور میوزیم کو وہاں موجود افراد سے خالی کرالیا گیا۔ پیرس کا یہ میوزیم دنیا کے مشہور ترین آرٹ ورکس بشمول مونا لیزا پینٹنگ کا گھر ہے اور اسے 19 اکتوبر کو بند رکھا جائے گا۔ وسطی پیرس کے میئر Ariel Weil نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے زبردست منصوبہ بندی کی اور ہمیں یاد نہیں کہ لوور میوزیم کو ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس طرح کے کسی واقعے کا سامنا ہوا ہے۔ آخری بار ایسا 1911 میں ہوا تھا جب مونا لیزا کو چرا لیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نیشنل ٹائم سینٹر پر سائبر حملوں سے مواصلاتی و مالیاتی نظام میں خلل کا خطرہ، چین کا امریکہ پر الزام

صدر ٹرمپ کی ’انتظامی طاقت کے تجاوز‘ کے خلاف امریکہ میں مظاہرے، لاکھوں کی شرکت

قتل کے الزام میں 43 برس قید کی سزا کاٹنے والا شخص، جسے بے گناہی ثابت ہونے پر بھی رہائی نہیں مل سکی

پرتگال میں عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی کا بل منظور

اب ایٹمی پروگرام پر عالمی معاہدے کے پابند نہیں، ایران نے خبردار کردیا

شادی شدہ بیٹی کی جان بچانے کے لئے ماں کندھے پر اٹھا کر اسپتال لے گئی.. پھر کیا ہوا؟

اجتماعی قبر سے ملنے والے ’سات فوجیوں‘ کے ڈھانچے ان کی زندگی کے بارے میں کیا بتاتے ہیں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

پیرس کے لوور میوزیم میں 113 سال بعد چوری کی واردات، انمول زیورات غائب

’فلائنگ کریملن‘ اور ہنگری تک محض چند گھنٹوں کا سفر، لیکن پوتن کے لیے یہ اتنا طویل کیوں؟

نو کنگ مظاہروں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا منفرد ردعمل، اے آئی ویڈیو وائرل

امریکا بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخی مظاہرے، لاکھوں افراد کی شرکت

امریکہ میں صدر ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ ریلیاں، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

ایئر چائنا کی پرواز میں بیٹری نے آگ پکڑ لی، طیارہ شنگھائی میں اتار لیا گیا

’میں اسے مار کر دفنا دوں گا اور وہ کبھی ڈھونڈ نہیں پائیں گے‘: قتل کا مقدمہ جس میں لاش تو برآمد نہ ہوئی لیکن سزا سنا دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی