اسلام آباد کے سینٹورس میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار


اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال سینٹورس میں ایک خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔یہ واقعہ منگل کی سہ پہر پیش آیا، جس کی اطلاع متاثرہ خاتون نے شام کے وقت خود پولیس کو 15 پر دی۔اردو نیوز نے متعلقہ تھانہ مارگلہ کے سٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) سلیم رضا سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ خاتون کی جانب سے دو افراد پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایس ایچ او سلیم رضا کے مطابق یہ فلیٹ دو لڑکوں نے کرائے پر لیا ہوا تھا، جنہوں نے خاتون کو وہاں بلایا۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق اس واقعے کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر کے اندراج کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور امکان ہے کہ ایف آئی آر آج ہی درج کر لی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا میڈیکل معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ آیا ان کے ساتھ واقعی زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔اردو نیوز کو موصول معلومات کے مطابق 15 پر کال موصول ہونے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور وہاں موجود دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔واقعے سے متعلق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’پولیس کی جانب سے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، اور اگر زیادتی ثابت ہوئی تو ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گلگت بلتستان میں پانچ سال کے بچے کے والد کو پولیو کے قطرے کیوں پلائے گئے؟

خیبر پختونخوا اور وفاق میں بلٹ پروف گاڑیوں کا تنازع کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اور وفاق میں بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازعے کے بعد بلوچستان کی درخواست

سعودی عرب کی قیادت میں پاکستان بحریہ کی کارروائی،1 ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

لاہور میں ’ڈور پھرنے سے‘ شہری کی ہلاکت، بسنت پر دو دہائیوں کی پابندی اور اس کی وجوہات

لاہور میں ’ڈور پھرنے سے‘ شہری کی ہلاکت، پنجاب میں دو دہائیوں سے بسنت پر پابندی کیوں؟

عمر محض ایک عدد! 92 سالہ مولانا شیرانی کا نکاح، دلہن کون ہیں؟

نومبر کی کال؟ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ارکان اسمبلی کو تیار رہنے کا حکم

’استعفوں کی سیاست‘، پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب پر دباؤ ڈالنے کا حربہ کامیاب ہوگا؟

امریکہ کا غزہ کے لیے ’بین الاقوامی سکیورٹی فورس‘ کی تشکیل کا اعلان، عالمی عدالت انصاف کی اسرائیل کو امدادی سامان میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی تلقین

امریکہ کا غزہ کے لیے’بین الاقوامی سکیورٹی فورس‘ کی تشکیل کا اعلان، عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو امدادی سامان میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی تلقین

حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو مشکل ہے مگر ہم اس کے لیے ’بہت پر اُمید ہیں‘: امریکی نائب صدر

پاکستان بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، ایک ارب ڈالر مالیت کی آئس اور کوکین ضبط

اسلام آباد کے سینٹورس میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

سرحدی کشیدگی کے بعد کریک ڈاؤن اور تجارتی بندش جیسے اقدامات کیا افغان طالبان کو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی پر مجبور کر سکتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی