سعودی عرب کی قیادت میں پاکستان بحریہ کی کارروائی،1 ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط


پاکستان بحریہ کے جہاز یرموک نے سعودی عرب کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بحیرہ عرب میں کشتیوں سے تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی ہے۔بدھ کو پاکستان بحریہ کے بیان کے مطابق جنگی جہاز یرموک نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی سعودی عرب کے زیر قیادت  کمبائنڈ ٹاسک فورس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کا ایک بڑا آپریشن کامیابی سے انجام دیا۔بدھ کو پاکستان بحریہ کے بیان کے مطابق کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی زیرقیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس  150 میں پی این ایس یرموک کی تعیناتی سے نہ صرف دونوں بحری افوج کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔سی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ پاکستانی بحریہ کے جہاز نے گذشتہ ہفتے 48 گھنٹوں کے اندر دو مختلف کشتیوں کو روکا۔بیان کے مطابق پاکستانی بحریہ کے عملے نے کئی ٹن کرسٹل میتھ اور تھوڑی مقدار میں کوکین قبضے میں لی۔روکے گئے جہازوں کی ’کوئی قومیت نہ ہونے کے طور پر شناخت کی گئی‘ تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں سے آئے تھے۔ٹاسک فورس کے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کموڈور فہد الجوید نے کہا کہ ’یہ سی ایم ایف کی منشیات کے خلاف سب سے کامیاب کارروائیوں میں سے ایک تھی۔‘U.S. Central Command congratulates the Saudi-led Combined Task Force 150 of Combined Maritime Forces for successfully seizing more than $972 million worth of narcotics. Over a 48-hour period, Pakistan Navy Ship Yarmook conducted boarding operations of two dhows in the Arabian…— U.S. Central Command (@CENTCOM) October 21, 2025امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرسی ایم ایف کو مبارکباد دی۔کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں 47 ممالک کی بحری افواج شامل ہیں اور یہ 30 لاکھ مربع میل سے زائد سمندری علاقے کی نگرانی کرتی ہے تاکہ منشیات اور اسلحے کی سمگلنگ کو روکا جا سکے۔سی ایم ایف کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یمامہ 274 نے 28 ستمبر کو بھی بحیرہ عرب میں ایک بحری جہاز سے 120 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کی غیر قانونی منشیات ضبط کی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گلگت بلتستان میں پانچ سال کے بچے کے والد کو پولیو کے قطرے کیوں پلائے گئے؟

خیبر پختونخوا اور وفاق میں بلٹ پروف گاڑیوں کا تنازع کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اور وفاق میں بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازعے کے بعد بلوچستان کی درخواست

سعودی عرب کی قیادت میں پاکستان بحریہ کی کارروائی،1 ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

لاہور میں ’ڈور پھرنے سے‘ شہری کی ہلاکت، بسنت پر دو دہائیوں کی پابندی اور اس کی وجوہات

لاہور میں ’ڈور پھرنے سے‘ شہری کی ہلاکت، پنجاب میں دو دہائیوں سے بسنت پر پابندی کیوں؟

عمر محض ایک عدد! 92 سالہ مولانا شیرانی کا نکاح، دلہن کون ہیں؟

نومبر کی کال؟ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ارکان اسمبلی کو تیار رہنے کا حکم

’استعفوں کی سیاست‘، پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب پر دباؤ ڈالنے کا حربہ کامیاب ہوگا؟

امریکہ کا غزہ کے لیے ’بین الاقوامی سکیورٹی فورس‘ کی تشکیل کا اعلان، عالمی عدالت انصاف کی اسرائیل کو امدادی سامان میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی تلقین

امریکہ کا غزہ کے لیے’بین الاقوامی سکیورٹی فورس‘ کی تشکیل کا اعلان، عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو امدادی سامان میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی تلقین

حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو مشکل ہے مگر ہم اس کے لیے ’بہت پر اُمید ہیں‘: امریکی نائب صدر

پاکستان بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، ایک ارب ڈالر مالیت کی آئس اور کوکین ضبط

اسلام آباد کے سینٹورس میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

سرحدی کشیدگی کے بعد کریک ڈاؤن اور تجارتی بندش جیسے اقدامات کیا افغان طالبان کو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی پر مجبور کر سکتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی