قطر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ’نئی راہیں‘ تلاش کرنے کی دعوت


وزیراعظم شہباز شریف نے قطری سرمایہ کاروں کو حکومت کے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) فریم ورک کے تحت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔جمعے کو وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔قطری وزیر پاکستان-قطر مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی سے ملاقات میں پاکستان کے ایک اہم شراکت دار اور با اثر علاقائی ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا جو مشترکہ عقیدے، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقعوں پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا (فوٹو: پی ایم آفس)اس موقع پر شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے قطری قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے قطر کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ’جے ایم سی کے چھٹے اجلاس نے موجودہ تعاون کا جائزہ لینے اور باہمی فائدہ مند شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کی نشاندہی کرنے میں ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔‘وزیراعظم نے علاقائی اور عالمی مسائل پر قطر کی مسلسل حمایت کو پاکستان کی جانب سے سراہا اور علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔  دونوں رہنماؤں نے مشترکہ افہام و تفہیم کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے قریبی روابط بحال رکھنے پر اتفاق کیا، جس میں کاروبار سے کاروبار کے روابط اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لیے مزید سہولتیں شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: نصیرآباد میں جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، بم دھماکے میں 13 افراد زخمی

پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال ہوئی تو ہم فضائی حملے کریں گے: پاکستانی وزیر دفاع

متنازع ٹویٹ کیس، وکیل ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ عدالت کے باہر گرفتار

توانائی کے شعبے کا ’تاریخی دن‘، امریکہ سے خام تیل کا سب سے بڑا کارگو آج پاکستان پہنچے گا

پاکستان اور افغانستان کشیدگی: ’بے نتیجہ‘ مذاکرات کے بعد کیا معاملات ’کھلی جنگ‘ کی جانب بڑھ رہے ہیں؟

طالبان حکومت کو چاہیے کہ اپنے انجام کا حساب ضرور رکھے: خواجہ آصف

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو مکان کرائے پر دینے کے جرم میں مقدمہ درج

’ابھرتے ٹیلنٹ کی مدد کریں‘: گلوکار فلک شبیر کی ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب مکمل، اسلام آباد کے لیے روانہ

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو مکان کرائے دینے کے جرم پر راولپنڈی میں مقدمہ درج

یوٹیوبر سے رشوت لینے کا مقدمہ ، این سی سی آئی اے افسران کا تین روزہ ریمانڈ منظور

استنبول مذاکرات ناکام، طالبان حکومت اپنے عوام کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے: عطا تارڑ

جب کوئٹہ میں رنگ برنگے بادلوں کے سبب ’میزائل تجربے‘ کی افواہیں پھیلیں

ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر وزیراعظم کا پیغام: پاک، ترک تعلقات نئی بلندیوں پر!

جمود کا شکار برآمدات، ڈوبتی صنعتیں اور بیروزگاری: شہباز شریف کے دور اقتدار میں پاکستان صنعتی ترقی کیوں نہیں کر پا رہا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی