محکمہ موسمیات کا الرٹ، بحیرہ عرب میں بننے والا سسٹم کس سمت بڑھ رہا ہے؟ آگے کیا ہوگا؟


محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں بننے والے موسمیاتی سسٹم کے حوالے سے تیسرا واچ الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوبی مشرقی عرب سمندر میں موجود ڈپریشن شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ ڈپریشن مزید منظم ہوا ہے اور اسی پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سسٹم کا مرکز اس وقت 13.3 شمالی عرض بلد اور 70.5 مشرقی طول بلد پر موجود ہے جو کراچی سے تقریباً 1340 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ یہ نظام بھارت کے جزائر لکشدیپ سے تقریباً 340 کلومیٹر شمال مغرب کی سمت میں ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے مشرقی عرب سمندر میں مزید شمال مشرق کی طرف پیش قدمی کرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال اس موسمیاتی سسٹم سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم صورتِ حال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر مسلسل سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے اور متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: نصیرآباد میں جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، بم دھماکے میں 13 افراد زخمی

پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال ہوئی تو ہم فضائی حملے کریں گے: پاکستانی وزیر دفاع

متنازع ٹویٹ کیس، وکیل ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ عدالت کے باہر گرفتار

توانائی کے شعبے کا ’تاریخی دن‘، امریکہ سے خام تیل کا سب سے بڑا کارگو آج پاکستان پہنچے گا

پاکستان اور افغانستان کشیدگی: ’بے نتیجہ‘ مذاکرات کے بعد کیا معاملات ’کھلی جنگ‘ کی جانب بڑھ رہے ہیں؟

طالبان حکومت کو چاہیے کہ اپنے انجام کا حساب ضرور رکھے: خواجہ آصف

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو مکان کرائے پر دینے کے جرم میں مقدمہ درج

’ابھرتے ٹیلنٹ کی مدد کریں‘: گلوکار فلک شبیر کی ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب مکمل، اسلام آباد کے لیے روانہ

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو مکان کرائے دینے کے جرم پر راولپنڈی میں مقدمہ درج

یوٹیوبر سے رشوت لینے کا مقدمہ ، این سی سی آئی اے افسران کا تین روزہ ریمانڈ منظور

استنبول مذاکرات ناکام، طالبان حکومت اپنے عوام کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے: عطا تارڑ

جب کوئٹہ میں رنگ برنگے بادلوں کے سبب ’میزائل تجربے‘ کی افواہیں پھیلیں

ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر وزیراعظم کا پیغام: پاک، ترک تعلقات نئی بلندیوں پر!

جمود کا شکار برآمدات، ڈوبتی صنعتیں اور بیروزگاری: شہباز شریف کے دور اقتدار میں پاکستان صنعتی ترقی کیوں نہیں کر پا رہا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی