لوگوں کا نہیں بیٹی کا سوچا۔۔ غریب کسان نے بیٹی کی اسکوٹی کی فرمائش کیسے پوری کی؟ ویڈیو معاشرے کے لئے مثال بن گئی


ایک بیٹی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ایک باپ کہاں تک جا سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب بھارت کے ایک چھوٹے سے گاؤں، جشپور، میں رہنے والے کسان بجرنگ رام نے اپنے عمل سے دے دیا۔ جہاں اکثر بیٹیوں کے خوابوں پر "لوگ کیا کہیں گے" کا تالہ لگا دیا جاتا ہے، وہاں ایک باپ نے چھ ماہ تک اپنے سکے بچا کر بیٹی کے چہرے پر مسکراہٹ لا دی۔ چمپا بھاگت کا خواب بڑا نہیں تھا بس ایک اسکُوٹی چاہیے تھی تاکہ وہ اپنی پڑھائی اور کام کے لیے آسانی سے آ جا سکے۔ مگر ایک لاکھ روپے کی یہ خواہش اس کے کسان والد کے لیے آسان نہیں تھی۔ محدود آمدنی کے باوجود بجرنگ رام نے ہار نہیں مانی۔ ہر دن وہ تھوڑے تھوڑے سکے جمع کرتے رہے ایک ٹین کے ڈبے میں چھ ماہ تک، بنا کسی کو بتائے۔ پھر آیا دھن تیرس کا دن، جب بجرنگ رام اپنی بیٹی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے 40,000 سکے لے کر ہونڈا شو روم پہنچے۔ عملہ پہلے حیران ہوا، مگر جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ رقم ایک باپ کی محبت اور محنت کا نتیجہ ہے تو ہر چہرے پر مسکراہٹ آ گئی۔ In Chhattisgarh's Jashpur, farmer buys honda activa for daughter and paid in coins. Bajrag Ram Bhagat saved 40 thousand rupees in coins and was finally able to gift her daughter a scooty. What an emotional moment for the family, the video is pure love... Jashpur is home to… pic.twitter.com/2eUKRzUA82— Vishnukant (@vishnukant_7) October 23, 2025 چمپا کے لیے یہ اسکُوٹی صرف ایک سواری نہیں تھی، بلکہ اس کے والد کے یقین، صبر اور بے مثال محبت کی علامت بن گئی۔ یہ کہانی اب لاکھوں دلوں کو چھو رہی ہے، یہ یاد دلاتے ہوئے کہ خوابوں کو پورا کرنے کے لیے دولت نہیں، ارادہ اور محبت چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کے ایک بار پھر انڈیا پاکستان لڑائی رکوانے کے دعوے پر ’56 انچ کی چھاتی خاموش ہے‘

دروپدی مرمو رفال لڑاکا طیارے میں اُڑان بھرنے والی’انڈیا کی پہلی صدر‘ بن گئیں

شہزادی مارگریٹ کی دگنی عمر کے شادی شدہ شخص سے محبت کی داستان، جس کا آغاز ’جیکٹ کے دھاگے‘ سے ہوا

صدی کا سب سے بڑا طوفان، 7 لاکھ لوگ بے گھر، آخری لمحوں میں کیا ہوا؟

برطانیہ میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں افغان شہری گرفتار، ’دہشت گردی کا واقعہ نہیں‘

’برقع پوش خاتون نے گلا کاٹنے کا اشارہ کیا‘: شام میں دولت اسلامیہ کے مبینہ جنگجوؤں کی سب سے بڑی جیل میں بی بی سی نے کیا دیکھا

’فلسطین مخالف تعصب‘، 300 سے زائد لکھاریوں کا نیو یارک ٹائمز کے لیے لکھنے سے انکار

کیا ٹرمپ کا چین کو نظر انداز کر کے معدنیات کی عالمی صنعت پر قابض ہونے کا خواب پورا ہو پائے گا؟

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 46 بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید

مختلف ممالک اپنے ذخائر میں ہزاروں ٹن سونا کیوں رکھتے ہیں اور کیا اس قیمتی دھات کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجہ چین ہے؟

بھارت نے افغانستان میں مکمل فعال سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کردیا

پاکستان، انڈیا جنگ کے دوران سات ’نئے، خوبصورت طیارے‘ مار گرائے گئے: ٹرمپ

ویزہ کی مدت سے زائد قیام آپ کے لیے کیا مسائل اور مشکلات پیدا کر سکتا ہے؟

دوران پرواز دو کم عمر مسافروں پر حملہ کرنے والا انڈین شہری امریکہ میں گرفتار

انڈیا کا پابندیوں کا سامنا کرنے والی روسی کمپنی سے طیارہ سازی کا معاہدہ، امریکہ کی ناراضی کا خدشہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی