انڈیا کا پابندیوں کا سامنا کرنے والی روسی کمپنی سے طیارہ سازی کا معاہدہ، امریکہ کی ناراضی کا خدشہ


انڈیا کی سرکاری ایرو ناٹکس کمپنی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک روسی طیارہ ساز کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو امریکہ اور یورپی پابندیوں کی زد میں ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نئی دہلی کا یہ اقدام ان کے مغربی اتحادیوں کو ناراض کر سکتا ہے۔ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پہلی بار انڈیا میں مسافر طیارے تیار کیے جائیں گے۔انڈین وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں اس پیش رفت کو ’انڈین شہری ہوابازی کے شعبے کے لیے سنگِ میل قدم‘ قرار دیا جو روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور خود انحصاری کو فروغ دے گا۔امریکہ اور دیگر مغربی اتحادی پہلے ہی سے انڈیا کی روس کے ساتھ تعلقات کی پالیسی پر تنقید کر چکے ہیں اور انڈیا سے روس پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کر چکے ہیں۔انڈیا نے اس کے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ یک طرفہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔معاہدے کے مطابق، جس پر ماسکو میں دستخط کیے گئے، ایچ اے ایل  روسی کمپنی یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن کے ساتھ شراکت میں دو انجنوں والے مسافر طیارے انڈیا کے صارفین کے لیے تیار کرے گا۔ایچ اے ایل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ’پہلا موقع ہوگا جب ایک مکمل مسافر طیارہ انڈیا میں تیار کیا جائے گا۔‘ایچ اے ایل اور وزیرِ دفاع دونوں نے اس معاہدے کو ’قلیل فاصلے کی پروازوں کے لیے گیم چینجر‘ قرار دیا۔یہ معاہدہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ انڈیا دفاع اور توانائی کے شعبوں میں ماسکو کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے، حالانکہ روسی تیل کی خریداری پر اس پر عالمی دباؤ بڑھ رہا ہے۔گزشتہ اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل کی خریداری پر انڈین برآمدات پر محصولات 50 فیصد تک بڑھا دیے تھے۔ٹرمپ نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک ممکنہ تجارتی معاہدے کے تحت روسی تیل کی درآمدات کم کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم نئی دہلی کی جانب سے اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان، انڈیا جنگ کے دوران سات ’نئے، خوبصورت طیارے‘ مار گرائے گئے: ٹرمپ

ویزہ کی مدت سے زائد قیام آپ کے لیے کیا مسائل اور مشکلات پیدا کر سکتا ہے؟

دوران پرواز دو کم عمر مسافروں پر حملہ کرنے والا انڈین شہری امریکہ میں گرفتار

انڈیا کا پابندیوں کا سامنا کرنے والی روسی کمپنی سے طیارہ سازی کا معاہدہ، امریکہ کی ناراضی کا خدشہ

کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 11 غیرملکی سیاح ہلاک

کیمرون: دنیا کا معمر ترین حکمران آٹھویں مرتبہ کامیاب، ملک بھر میں مظاہرے

جیل کی دیواروں میں محبت: ’میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ جیل میں قید مرد سے شادی کی اور بچے کو جنم دیا‘

دنیا کا معمر ترین حکمران پال بیا دنیا کیمرون کے آٹھویں مرتبہ صدر منتخب

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات تیسرے دن بھی جاری

بہنوں کی جعلی نازیبا تصویریں بنا کر بلیک میل کیا گیا۔۔ نوجوان کا اپنی جان لینے کا واقعہ جس نے انسانیت کے لئے کئی سوال کھڑے کر دیے

دماغ کے آپریشن کے دوران مریضہ شہنائی کیوں بجاتی رہی؟ وائرل ویڈیو کے چرچے

’تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے‘، امریکی و چینی صدور اعلیٰ سطح ملاقات کے لیے تیار

’تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے‘، امریکی و چینی صدور اعلیٰ سطحی ملاقات کے لیے تیار

لندن ’محفوظ نہیں‘ رہا: ’میں نے اپنے چوری شدہ فون کو لندن، دبئی اور پھر چین جاتے دیکھا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی