دنیا کا معمر ترین حکمران پال بیا دنیا کیمرون کے آٹھویں مرتبہ صدر منتخب


دنیا کے معمر ترین حکمران پال بیا دنیا وسطی افریقی ملک کیمرون کے آٹھویں مرتبہ صدر منتخب ہوگئے، اپوزیشن نے دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے حزبِ اختلاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، تاہم انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حزبِ اختلاف کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ حزبِ اختلاف کے امیدوار عیسی چیروما باکاری کے حامی لاٹھیوں اور پتھروں سے لیس تھے۔ مظاہرین نے ملک کے تجارتی دارالحکومت دوالا میں سڑکیں ملبے اور جلتے ٹائروں سے بند کر دیں۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے یا اپنے چہروں کو کپڑوں سے ڈھانپ رکھا تھا۔ شہر کے دیگر حصوں میں وہ سڑکیں جو عام طور پر موٹر سائیکلوں سے بھری ہوتی تھیں، سنسان نظر آئیں۔ صدر پال بیا کو اس جیت کے بعد تقریباً 100 سال کی عمر تک اقتدار میں رہنے کا موقع مل سکتا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ عوام نے ایک بار پھر ان کی قیادت پر اعتماد کیا ہے اور انتخاب کے بعد کے تشدد پر افسوس کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق پال بیا دنیا نے 12 اکتوبر کے انتخابات میں 53.66 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ حزبِ اختلاف کے رہنما چیروما کو 35.19 فیصد ووٹ ملے۔ چیروما نے فیس بک پر کہا کہ پیر کو شمالی شہر گاروا میں ان کے گھر کے باہر شہریوں پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان، انڈیا جنگ کے دوران سات ’نئے، خوبصورت طیارے‘ مار گرائے گئے: ٹرمپ

ویزہ کی مدت سے زائد قیام آپ کے لیے کیا مسائل اور مشکلات پیدا کر سکتا ہے؟

دوران پرواز دو کم عمر مسافروں پر حملہ کرنے والا انڈین شہری امریکہ میں گرفتار

انڈیا کا پابندیوں کا سامنا کرنے والی روسی کمپنی سے طیارہ سازی کا معاہدہ، امریکہ کی ناراضی کا خدشہ

کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 11 غیرملکی سیاح ہلاک

کیمرون: دنیا کا معمر ترین حکمران آٹھویں مرتبہ کامیاب، ملک بھر میں مظاہرے

جیل کی دیواروں میں محبت: ’میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ جیل میں قید مرد سے شادی کی اور بچے کو جنم دیا‘

دنیا کا معمر ترین حکمران پال بیا دنیا کیمرون کے آٹھویں مرتبہ صدر منتخب

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات تیسرے دن بھی جاری

بہنوں کی جعلی نازیبا تصویریں بنا کر بلیک میل کیا گیا۔۔ نوجوان کا اپنی جان لینے کا واقعہ جس نے انسانیت کے لئے کئی سوال کھڑے کر دیے

دماغ کے آپریشن کے دوران مریضہ شہنائی کیوں بجاتی رہی؟ وائرل ویڈیو کے چرچے

’تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے‘، امریکی و چینی صدور اعلیٰ سطح ملاقات کے لیے تیار

’تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے‘، امریکی و چینی صدور اعلیٰ سطحی ملاقات کے لیے تیار

لندن ’محفوظ نہیں‘ رہا: ’میں نے اپنے چوری شدہ فون کو لندن، دبئی اور پھر چین جاتے دیکھا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی