استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات تیسرے دن بھی جاری


افغانستان اور پاکستان کے حکام نے سرحدوں پر دیرپا امن کے قیام کے لیے پیر کو تیسرے دن بھی استنبول میں مذاکرات میں حصہ لیا ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اس حوالے سے تین مختلف ذرائع سے بات کر کے مذاکرات کے جاری رہنے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کو دہرایا ہے۔جنوبی ایشیائی کے ہمسایہ ملکوں نے 19 اکتوبر کو دوحہ میں کئی دنوں کی سرحدی جھڑپوں کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔اگست 2021 میں طالبان کے کابل میں اقتدار پر قبضے کے بعد رواں ماہ دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان سرحدوں پر بدترین تشدد میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات کے موجودہ دوسرے دور کا مقصد ایک طویل مدتی جنگ بندی کی راہ ہموار کرنا ہے۔دونوں فریقوں نے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی واضح طور پر مختلف تشریحات پیش کی ہیں۔پاکستان کے دو سکیورٹی ذرائع نے افغان طالبان پر بات چیت کے عمل میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگایا۔ایک ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے واضح کر دیا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی سے متعلق ہمارے بنیادی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔مذاکرات میں شامل ایک طالبان مندوب نے اس بات کو ’جھوٹ‘ قرار دیا کہ وہ مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔ افغان مندوب کے مطابق بات چیت ابھی جاری ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے تنازعے کو ختم کرنے میں مدد کی پیشکش کو دہرایا ہے۔ فائل فوٹو: روئٹرزمذاکرات کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’مجموعی طور پر بات چیت اچھی جا رہی ہے اور ہم نے دوستانہ ماحول میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔‘پیر کو سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی اے سے کی گئی گفتگو میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’امارت اسلامیہ افغانستان مذاکرات کی حمایت کرتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔‘پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔سنیچر کو پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان امن چاہتا ہے لیکن استنبول مذاکرات میں کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کا مطلب ’کھلی جنگ‘ ہوگا۔اتوار کو رات گئے امریکی صدر ٹرمپ نے تنازعے کو ختم کرنے میں مدد کی پیشکش کو دہرایا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان، انڈیا جنگ کے دوران سات ’نئے، خوبصورت طیارے‘ مار گرائے گئے: ٹرمپ

ویزہ کی مدت سے زائد قیام آپ کے لیے کیا مسائل اور مشکلات پیدا کر سکتا ہے؟

دوران پرواز دو کم عمر مسافروں پر حملہ کرنے والا انڈین شہری امریکہ میں گرفتار

انڈیا کا پابندیوں کا سامنا کرنے والی روسی کمپنی سے طیارہ سازی کا معاہدہ، امریکہ کی ناراضی کا خدشہ

کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 11 غیرملکی سیاح ہلاک

کیمرون: دنیا کا معمر ترین حکمران آٹھویں مرتبہ کامیاب، ملک بھر میں مظاہرے

جیل کی دیواروں میں محبت: ’میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ جیل میں قید مرد سے شادی کی اور بچے کو جنم دیا‘

دنیا کا معمر ترین حکمران پال بیا دنیا کیمرون کے آٹھویں مرتبہ صدر منتخب

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات تیسرے دن بھی جاری

بہنوں کی جعلی نازیبا تصویریں بنا کر بلیک میل کیا گیا۔۔ نوجوان کا اپنی جان لینے کا واقعہ جس نے انسانیت کے لئے کئی سوال کھڑے کر دیے

دماغ کے آپریشن کے دوران مریضہ شہنائی کیوں بجاتی رہی؟ وائرل ویڈیو کے چرچے

’تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے‘، امریکی و چینی صدور اعلیٰ سطح ملاقات کے لیے تیار

’تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے‘، امریکی و چینی صدور اعلیٰ سطحی ملاقات کے لیے تیار

لندن ’محفوظ نہیں‘ رہا: ’میں نے اپنے چوری شدہ فون کو لندن، دبئی اور پھر چین جاتے دیکھا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی