دوران پرواز دو کم عمر مسافروں پر حملہ کرنے والا انڈین شہری امریکہ میں گرفتار


امریکی اٹارنی کے دفتر برائے ڈسٹرکٹ آف میساچوسٹس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ میں ایک انڈین شہری پرنیت کمار اوسری پالی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اُس نے شکاگو سے جرمنی جانے والی لفتھانزا ایئرلائن کی ایک پرواز کے دوران دو نوعمر مسافروں کو ایک دھاتی کانٹے سے زخمی کیا اور ایک مسافر کو تھپڑ مارا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اوسری پالی نے مبینہ طور پر ایک 17 سالہ مسافر کے کندھے پر کانٹے سے وار کیا اور بعد ازاں دوسرے 17 سالہ لڑکے کے سر کے پچھلے حصے پر اسی کانٹے سے حملہ کیا۔پہلا متاثرہ لڑکا درمیانی نشست پر سو رہا تھا جب وہ جاگا تو اُس نے اوسری پالی کو اپنے اوپر جھکے ہوئے دیکھا۔ اسی دوران 28 سالہ ملزم نے اُس کے کندھے کے قریب کانٹے سے وار کیا اور فوراً دوسرے لڑکے پر حملہ آور ہوا، جس کے سر پر زخم آیا۔واقعے کے بعد جب عملے نے اوسری پالی کو روکنے کی کوشش کی تو اُس نے ہاتھ سے فرضی پستول بنائی، اُسے اپنے منہ میں رکھ کر ’ٹرگر‘ کھینچنے کا اشارہ کیا۔ اس کے بعد اُس نے ایک خاتون مسافر کو تھپڑ مارا اور ایک عملے کے رکن پر بھی حملے کی کوشش کی۔حملے کے بعد پرواز کو بوسٹن لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، جہاں اوسری پالی کو حراست میں لے لیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق ملزم کے پاس اس وقت امریکہ میں رہنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور وہ سٹوڈنٹ ویزے پر ملک میں داخل ہوا تھا۔اوسری پالی پر امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں خطرناک ہتھیار سے نقصان پہنچانے کی نیت سے حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو کہ امریکی فضائی حدود کے خصوصی دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔اگر جرم ثابت ہوا تو اسے 10 برس تک قید اور دو لاکھ 50 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان، انڈیا جنگ کے دوران سات ’نئے، خوبصورت طیارے‘ مار گرائے گئے: ٹرمپ

ویزہ کی مدت سے زائد قیام آپ کے لیے کیا مسائل اور مشکلات پیدا کر سکتا ہے؟

دوران پرواز دو کم عمر مسافروں پر حملہ کرنے والا انڈین شہری امریکہ میں گرفتار

انڈیا کا پابندیوں کا سامنا کرنے والی روسی کمپنی سے طیارہ سازی کا معاہدہ، امریکہ کی ناراضی کا خدشہ

کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 11 غیرملکی سیاح ہلاک

کیمرون: دنیا کا معمر ترین حکمران آٹھویں مرتبہ کامیاب، ملک بھر میں مظاہرے

جیل کی دیواروں میں محبت: ’میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ جیل میں قید مرد سے شادی کی اور بچے کو جنم دیا‘

دنیا کا معمر ترین حکمران پال بیا دنیا کیمرون کے آٹھویں مرتبہ صدر منتخب

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات تیسرے دن بھی جاری

بہنوں کی جعلی نازیبا تصویریں بنا کر بلیک میل کیا گیا۔۔ نوجوان کا اپنی جان لینے کا واقعہ جس نے انسانیت کے لئے کئی سوال کھڑے کر دیے

دماغ کے آپریشن کے دوران مریضہ شہنائی کیوں بجاتی رہی؟ وائرل ویڈیو کے چرچے

’تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے‘، امریکی و چینی صدور اعلیٰ سطح ملاقات کے لیے تیار

’تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے‘، امریکی و چینی صدور اعلیٰ سطحی ملاقات کے لیے تیار

لندن ’محفوظ نہیں‘ رہا: ’میں نے اپنے چوری شدہ فون کو لندن، دبئی اور پھر چین جاتے دیکھا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی